ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی منائی گئی۔
برسی کے سلسلے میں ایجویئر کے واٹلنگ کمیونٹی ہال میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا
قرآن خوانی میں ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی بیوہ شمائلہ عمران، انکے بچوں، اراکین رابطہ کمیٹی، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ذمہ داران اورایم یوکے کے عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت
اجتماع میں لندن ، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، کوونٹری اور دیگرعلاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لندن ۔۔۔۔ 16 ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے شہید کنوینر’’شہیدانقلاب ‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی تیسری بری گزشتہ روزایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں منائی گئی۔ اس سلسلے میں لندن کے علاقے ایجویئر کے واٹلنگ کمیونٹی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں لندن ، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ،کوونٹری اوردیگرعلاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین ،بزرگوں اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ قرآن خوانی میں ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی بیوہ شمائلہ عمران ، انکے بچوں ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ذمہ داران اورایم یوکے کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعدڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدرہنماکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان کے استحکام،ترقی وخوشحالی، ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی ناکامی اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکیلئے دعائیں کی گئیں۔