شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی تیسری برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
پاکستان بھر میں 40 سے زائد شہروں میں برسی کے اجتماعات منعقد، مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا
مرکزی اجتماع میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین، بہنیں، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان اور ذمہ داران و کارکنان کی خصوصی شرکت
برسی کے مرکزی اجتماع میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے خشوع و خضوغ کے ساتھ اجتماعی دعا کرائی
کراچی کی طرح اندرون سندھ، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں مقامی ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد عوام کی خصوصی شرکت
ایم کیوایم کے سینئر رہنماء شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں پاکستان بھر میں40سے زائد شہروں میں قائم ایم کیوایم مرکزی، صوبائی،ضلعی اور زونل دفاترمیں کارکنان کی جانب سے برسی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی۔ تیسری برسی کے سلسلے میں مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عمران فاروق کے والد فاروق احمد، والدہ بیگم فاروق احمد، شہید کی بہنیں، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،انجینئر ناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی انیس احمد قائمخانی، واسع جلیل، حیدرعباس رضوی، سید امین الحق، یوسف شاہوانی، عادل خان، نثاراحمد پنہور،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزاوریونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اورڈاکٹرعمران فاروق شہید کو ان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت وسلامِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرمعروف عالم دین اورمذہبی اسکالرمولاناتنویرالحق تھانوی نے انتہائی خشوع وخضوغ سے دعاکرائی جن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام شہدائے حق کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورشہیدکی بیوہ،بچوں ،والدین ،بہنوں اوردیگرسوگواران سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کو صبر جمیل،شہیدکے قاتلوں کی جلدگرفتاری،حق پرستی کی تحریک کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتدرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے منتخب اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی رہائشگاہ پرمنعقدہ برسی کے اجتماع اورشہداء قبرستان کادورہ کیااورڈاکٹرعمران فاروق شہیدسمیت تمام شہداء کی قبروں پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔کراچی کی طرح اندرون سندھ حیدر آباد، میرپور خاص،سکھر،عمرکوٹ،لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد، نوابشاہ، خیرپور، قمبر شہدادکوٹ، شکار پور ، نوشہرو فیروز ، سانگھڑ ،ٹنڈوالہیار ، جامشورو، بدین، گھوٹکی، دادو ، سینٹرل پنجاب ،اپرپنجاب اورجنوبی پنجاب کے مختلف شہروں،صوبہ خیبرپختونخواہ، بلوچستان اورگلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی تیسری برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران، کارکنان اورہمدردعوام نے خصوصی طورپرشرکت کی اورڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی مغفرت ،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل سمیت قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں خصوصی دعائیں کیں۔علاوہ ازیں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی رہائشگاہ پربھی برسی کااجتماع منعقدہواجس ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل،عادل خان،نثاراحمدپنہور،اراکین اسمبلی،ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان نے شرکت کی اور ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکیں۔