ایم کیوایم کے کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی ملک بھر میں منائی جائے گی
برسی کے موقع پر صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور صوبہ سندھ میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے
اجتماعات منعقد ہوں گے ، مرکزی اجتماع کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا
کراچی ۔۔۔15، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور ’’شہید انقلاب ‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی 16ستمبر بروز پیر کو ملک بھر میں عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور صوبہ سندھ میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد ظہر تا عصر ہوگا۔شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماعات میں شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کی جائے گا اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، قرآنی آیات کا ورد اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔