Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کواگربچانا ہے تو اپنی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہوئے ان پر معافی مانگی جائے اورایک نیا سوشل کونٹریکٹ تشکیل دیا جائےالطاف حسین


 پاکستان کواگربچانا ہے تو اپنی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہوئے ان پر معافی مانگی جائے اورایک نیا سوشل کونٹریکٹ تشکیل دیا جائےالطاف حسین
 Posted on: 3/14/2025

پاکستان کواگربچانا ہے تو اپنی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہوئے ان پر معافی مانگی جائے اورایک نیا سوشل کونٹریکٹ تشکیل دیا جائےالطاف حسین
…………………………………
بلوچستان کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے طاقت کا بیدریغ استعمال بند کرنا چاہیے
 بلوچوں کودہشت گرد کہنا بند کیا جائے اور ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جائیں
…………………………………………

پاکستان کواگربچانا ہے تواس کا فارمولاصرف اورصرف الطاف حسین کے پاس ہے اوروہ یہ ہے کہ اپنی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہوئے ان پر معافی مانگی جائے اورایک نیاسوشل کونٹریکٹ بنایاجائے، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، پنجابیوں،سرائیکیوں، مہاجروں، کشمیریوں اور گلگت  بلتستان، پاراچنار، ہزاروال کے نمائندوں کا اجتماع کیاجائے، جس میں نیا سوشل کونٹریکٹ تشکیل دیاجائے، آئین میں جوتبدیلیاں کی گئی ہیں انہیں ختم کیاجائے۔ 

بیرون ملک موجود بعض اینکرزاورصحافی جوپی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کئے جانے پرتو فوج پر بے پناہ تنقید کرتے ہیں لیکن جعفرایکسپریس کے واقعہ پر آج وہ فوج کی تعریفیں کررہے ہیں اور بلوچوں کو دہشت گرد قراردے رہے ہیں جوانتہائی افسوسناک ہے ۔ اگرکسی کومارنا دہشت گردی ہے توبے گناہ بلوچوں یا کسی بھی قوم کے بے گناہ فرد کوگھرسے گرفتارکرکے وحشیانہ تشدد کرکے سفاکی سے ماردینے کو کیا کہاجائے گا؟ کسی بھی شہری پر کتنا ہی بڑاالزام کیوں نہ ہو، قانون میں یہ کہاں لکھاہے کہ اسے گرفتار کرنے کے بعدعدالتوں میں پیش کئے بغیرماردیں؟ یہ عمل ماورائے عدالت قتل میں آتا ہے۔ بلوچوں کی بہت بڑی تعداد کوماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ آخر اس ظلم پر ان کے گھروالوں ،رشتہ داروں کاردعمل کیا ہوگا؟ یہ انسانی فطرت ہے کہ بھیانک ظلم کے جواب میں انسان کے جذبات بھڑکتے ہیں اوراس صورت میں وہ جوردعمل کرتا ہے اسے '' سائیکوری ایکشنری ایکشن ''(Phsyco Reactionary Action) کہتے ہیں۔ بلوچستان والے اپنے حق کے لئے لڑرہے ہیں، لیکن اپنے حق کامطالبہ کرنے پر انہیں ماراجارہا ہے،انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے ۔ یہ ظلم ہے اوراس ظلم کوبند ہونا چاہیے اوربلوچستان کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے طاقت کا بیدریغ استعمال بند کرناچاہیے اوراپناحق مانگنے والے بلوچوں کودہشت گرد کہنا بند کرنا چاہیے اور ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جائیں،اس کے لئے ماحول کو سازگار بنایا جائے تاکہ اختلافی معاملات واعتراضات کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔ 

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 223ویں فکری نشست سے خطاب
14مارچ 2025ئ



3/25/2025 7:09:49 AM