پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف وفاقی حکومت کے سفاکانہ گرینڈآپریشن میں مکمل طورپرمل چکی ہے او پشتون قوم کے قتل عام میں خود بھی پوری طر ح شریک ہوگئی ہے۔
PTI کے انصاف پسند رہنماپشتون قومی امن جرگہ کے خلاف کریک ڈاؤن کورکوائیں ورنہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے احتجاجاً باہرآجائیں یاکم از کم علی امین گنڈاپور کووزارت اعلیٰ کے منصب سے فارغ کردیں۔
میں انتہائی افسوس کے ساتھ پاکستان کے 98 فیصد مظلوم قوموں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام عوام کے علم میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف پولیس اورسیکوریٹی فورسز کے ذریعے سفاکانہ گرینڈآپریشن میں پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل طورپرمل چکی ہے اوروہ پولیس اوردیگر سیکوریٹی فورسز کے ذریعے پشتون قوم کے قتل عام میں خود بھی پوری طر ح شریک ہوگئی ہے۔
میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پوچھتاہوں کہ آپ کی جماعت خود توپی ڈی ایم کی ناجائز وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اوراحتجاج کررہی ہے اوراسے جائزاوراپناجمہوری حق قرار دیتی ہے لیکن پشتون تحفظ موومنٹ 11 اکتوبر 2024ء کوخیبر ایجنسی میں تمام پشتون قبائل کے مشرانوں، بزرگوں اورعوام کاجوگرینڈامن جرگہ کررہی ہے ، آپ کی KPK میں قائم صوبائی حکومت پشتون قوم کے اس گرینڈ جرگہ کونہ صرف ناجائزقرار دے رہی ہے بلکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف بڑا بے رحمانہ، ظالمانہ اورسفاکانہ آپریشن کررہی ہے ،پشتون قوم کے معصوم لوگوں پر بیدریغ گولیاں چلاکربے رحمانہ طریقے سے ان کاقتل عام کررہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماقوم کے بتائیں کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ پی ٹی آئی کاجلسے جلوس اوراحتجاج کرنا توجائز ہے لیکن وہ پشتون قوم کے سینکڑوں قبائل کے مشرانوں اورعوام کے قومی امن جرگہ کو ناجائز قرار دے رہی ہے۔ کیا یہ PTIکی سیاست کی دوعملی نہیں ہے؟ کیایہ پی ٹی آئی کادہرامعیارنہیں ہے؟
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے تازہ بیان میں ہے کہ '' میں نے آئین کاحلف اٹھایا ہے لہٰذ ا میں PTM پر پابندی کے خلاف نہ توکچھ کرسکتاہوں اورنہ ہی میں پشتون قومی جرگہ کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاؤن کورکواسکتاہوں''۔
میں پوچھتاہوں کہ آخر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے یہ اقدامات اوروزیراعلیٰ گنڈاپور کایہ بیان پشتون قوم کوکیاپیغا م دے رہاہے؟ میں پاکستا ن کی تمام مظلوم قومیتوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پشتون قومی گرینڈ امن جرگہ کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاؤن اورمعصوم پشتونوں کے قتل کی کھل کرمذمت کریں۔
میں آخر میں PTI کے سچے اورانصاف پسند رہنماؤں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پشتون قومی امن گرینڈ جرگہ کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاؤن کورکوائیں ورنہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے احتجاجاً باہرآجائیں یاکم از کم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کووزارت اعلیٰ کے منصب سے فارغ کردیں۔
پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف وفاقی حکومت کے سفاکانہ گرینڈآپریشن میں مکمل طورپرمل چکی ہے او پشتون قوم کے قتل عام میں خود بھی پوری طر ح شریک ہوگئی ہے۔
الطاف حسین