Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید 20سال کی توسیع کے بل کی منظوری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید 20سال کی توسیع کے بل کی منظوری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 9/29/2024

 قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید 20سال کی توسیع کے بل کی منظوری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 کوٹہ سسٹم ایک غیرمنصفانہ قانون ہے جوشہریوں کوعلاقوں کی بنیاد پرتقسیم کرتا ہے ، ان کی درجہ بندی کرتا ہے ۔ میرٹ کاقتل کرتا ہے
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام گزشتہ پچاس برسوں سے شہری اور دیہی کوٹہ کی
 چکی میں پس رہے ہیں، ان کے ساتھ دہری ناانصافی کی جارہی ہے 
 وقت آگیاہے کہ آبادی کی بنیاد پرمیرٹ کاقتل کرنے والے کوٹہ سسٹم کاخاتمہ کیا جائے
رابطہ کمیٹی اس اہم معاملے پر کل بروز پیر شام 7 بجے اہم وڈیوبریفنگ کرے گی

لندن…29ستمبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید 20سال کی توسیع کے بل کی منظوری کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم ایک غیرمنصفانہ قانون ہے جوشہریوں کوعلاقوں کی بنیادپرتقسیم کرتاہے،ان کی درجہ بندی کرتا ہے ۔ میرٹ کاقتل کرتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پوری دنیامیں اس طرح کامیرٹ کاقتل کرنے والا قانون نافذنہیں ہے ، پاکستان دنیاکاواحد ملک ہے جہاں اس طرح کامیرٹ کاقتل کرنے والاقانون نافذ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف توپورے ملک میں یہ کوٹہ سسٹم نافذ ہے جبکہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام گزشتہ پچاس برسوں سے شہری اور دیہی کوٹہ کی چکی میں پس رہے ہیں اس طرح ان کے ساتھ دہری ناانصافی کی جارہی ہے ، ان کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں اورتمام ترقابلیت رکھنے کے باوجود ہرشعبہ زندگی میں ان پرکم قابلیت رکھنے والے نااہل افراد مسلط کئے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہردورمیں پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر اس ظالمانہ اورغیرمنصفانہ سسٹم کے خلاف آوازاٹھائی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ نے اس سسٹم کو برقراررکھااوراس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے اسٹیبلشمنٹ کے اس منصوبے کو آگے بڑھایااوراب پھرکوٹہ سسٹم کی معیاد میں مزید20سال  کی توسیع کے بل کی منظوری دیدی گئی ہے ۔لیکن اب وقت آگیاہے کہ آبادی کی بنیادپر میرٹ کاقتل کرنے والے اس کوٹہ سسٹم کاخاتمہ کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی اس اہم معاملے پر کل بروز پیرپاکستان وقت شام 7 بجے ایک اہم وڈیوبریفنگ کرے گی۔



9/29/2024 6:26:10 PM