Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ،اصل حکمرانی فوج کی ہے ۔ الطاف حسین


پاکستان میں پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ،اصل حکمرانی فوج کی ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/22/2024

پاکستان میں پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ،اصل حکمرانی فوج کی ہے ۔ الطاف حسین 
پاکستان میں نہ پارلیمنٹ آزادہے،نہ عدلیہ آزادہے ، نہ ملک کاقانون چلتا ہے
شرکی جوقوتیں انسانوں پر ظلم کررہی ہیں ان کے خلاف جہاد جائز اور واجب ہے
 ہمیں شناخت کی بنیاد پر کسی سے نفرت کے بجائے اصولوں کی بنیاد پر ظلم کوظلم کہناچاہیے
 جہاں ظلم ہوگاوہاں الطاف حسین کی آوازہوگی، قطع نظر اسکے کہ ظلم کاشکار میرا مخالف ہے 
 فوج نئی حکمت عملی کے تحت اب نئی نئی سیاسی جماعتیں میدان میں اتاررہی ہے 
 لندن میں 71ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب

لندن …  22  ستمبر 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نہ پارلیمنٹ آزادہے،نہ عدلیہ آزادہے ، نہ ملک کاقانون چلتاہے،پاکستان میں پارلیمنٹ کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اوراصل حکمرانی فوج کی ہے ۔ملک پرشرکی قوت رکھنے والے جناتوں کاسایہ ہے جوانسانوں کواپنے شرمیں جکڑے ہوئے ہیں۔شرکی جوقوتیں انسانوں پر ناجائزظلم کررہی ہیں ، ان کے خلاف جہاد کرنا جائز اورواجب ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب لندن میں اپنی 71ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے برنٹ اوک میں واقع ایک مقامی ہال میں منعقد کیاگیا جس میں لندن ،برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، لیسٹر اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اگرکوئی یہ کہتاہے کہ پاکستان میں کوئی پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی ، سرائیکی ،کشمیری، گلگتی  بلتستانی، مہاجرنہیں ہے،سب پاکستانی ہیں توایساکہنا لسانی شناخت کی حقیقت سے انکارکرنا ہے ، ایساکہناقرآن مجیدمیں بیان کردہ فرمانِ الٰہی سے انکارکرناہے ۔ قرآن مجید کی سورہ ہجرات کے رکوع نمبر 13 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے '' ہم نے تمہں ایک مرد اورعورت سے پیداکیا ، پھر تمہیں قوموں، قبیلوں اورگروہوں میں تقسیم کیاتاکہ آپس کی شناخت رہے ''۔ یہ شناخت کسی انسان کی نہیں بلکہ قدرت کی پیداکردہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکارکرناخداکی قدرت سے انکارکرناہے۔ قومیں شناخت کے لئے ہیں لیکن اس کامقصد ہرگزنہیں کہ شناخت کی بنیادپر کسی سے نفرت کی جائے ، کسی پر ظلم کیاجائے یا ایک دوسرے کوتکلیف پہنچائی جائے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید کی سورة والناس میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جناتوں کا بھی ذکر کیاگیا ہے اوراس سورة کی آخری آیت میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جناتوں کے شرسے پناہ مانگنے کی بات کی گئی ہے ۔ جنات نظر نہیں آتے ، اگرپاکستان میں بھی دیکھاجائے توصبح شام خبریں آتی ہیں کہ نقاب پوش خلائی مخلوق والے ویگوڈالے میں روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں بے گنا ہ لوگوں کواٹھاکرغائب کرتے ہیں وہ دراصل جنات ہیں ۔ملک کے 25کروڑ عوام پر ان جناتوں کا اتنا قبضہ ہے کہ وہ جوکہتے ہیں عوام بھی وہی کہتے ہیں، انہوں نے الطاف حسین کو انڈیا کا ایجنٹ اورغدارکہاتوپورے پنجاب نے الطاف حسین کوغداراورانڈین ایجنٹ کہا ، انہوں نے سائی جی ایم سید، باچہ خان، شیخ مجیب الرحمان اوربلوچ مزاحمت کاروں کو غدارکہا توعوام نے انہیں غدار کہا۔ جب انہوں نے عمران خان کو غدار اور یہودی ایجنٹ کہا تولوگوں نے بھی عمران خان کوغداراوریہودی ایجنٹ کہا۔ لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کوغداراوریہودی ایجنٹ کہنے سے انکار کردیا کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ بٹھادیاگیاتھا کہ پنجابیوں اورپٹھانوں میں کوئی غدار نہیں ہوسکتا۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج میں 80فیصد پنجابی اور20فیصد پختون ہیں۔ ن لیگ والے جنات کے باپ ہیں، زرداری پورے ملک کی بیماری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں آج بھی یہ کہتاہوں کہ آپ یہ نہ کہیں کہ اگرہماری شناخت والا کسی پر ظلم کررہاہو توآپ اس ظالم کی حمایت کریں اور یہ کہیں کہ وہ صحیح مار رہاہے۔ عمران خان گرفتارہوئے توجوالزامات الطاف حسین پر لگائے جاتے تھے وہ عمران خان پر لگائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ انگریزوں کے کتے نہلانے والوں کی آج پنجاب میں ہزاروں ایکڑ جاگیریں ہیں، اسی طرح سندھ میں وڈیروں کی بڑی بڑی جاگیریں ہیں جن کی اپنی اپنی فوج، اپنی اپنی عدالتیں اوراپنی اپنی نجی جیلیں ہیں جنہوں نے اپنی اپنی جاگیروں میں غریب ہاریوں، کسانوں اور مزدوروں کوغلام بنا رکھاہے۔ الطاف حسین کاقصور ہے کہ اس نے کھل کرکہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے ۔ 

جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اتنے تجربات سے گزرچکاہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی اپنی شناختیں رکھتے ہوئے متحد ہوکر77برسوں سے ملک کو لوٹنے والی قوتوں کے خلاف علمِ جہاد بلندکریں، ملک کوان سے نجات ملے اور محروم ومظلوم عوام کوان کے حقوق ملے۔ اس مقصد کے لئے ہمیں کسی شناخت کی بنیاد پر کسی سے نفرت کے بجائے اصولوں کی بنیاد پر ظلم کوظلم کہناچاہیے اورایک دوسرے کا ساتھ دیناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان نے میرے خلاف بہت بہت سخت بیانات دیے،مجھے ڈرون سے مارنے کی باتیں کیں لیکن جب عمران خان کوگرفتارکیاگیااوران پراوران کی جماعت کے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں توالطاف حسین نے تمام ترمخالفتوں کوایک طرف رکھ کر عمران خان کی حمایت کی، نوازشریف نے ہمارے خلاف آپریشن کئے لیکن جب ان کواور ان کی بیٹی کو گرفتار کیاگیاتومیں نے ان کے لئے آوازبلند کی ۔ انہو ں نے کہاکہ جہاں ظلم ہوگاوہاں الطاف حسین کی آوازہوگی، قطع نظر اس کے کہ ظلم کاشکارہونے والا میرامخالف ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسال سے میں جس طرح ڈٹ کر عمران خان کی حمایت میں آوازاٹھا رہا ہوں، کیاکسی اورسیاسی جماعت کے لیڈر نے اس طرح عمران خان کے لئے آوازاٹھائی؟
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کویہ سوچناہوگاکہ آج بلوچستان میں مسلح مزاحمت کیوں ہورہی ہے ؟ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست تھی، 1947ء میں ریاست قلات کی اپنی پارلیمنٹ اورآزادریاست کی حیثیت سے اپنی ایمبیسی تھی۔ فوج نے طاقت کے زورپر اس پر قبضہ کیا، بلوچستان کے عوام اس قبضہ کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ناجائز قبضہ ہو، محروم ومظلوم عوام قید ہوں اورظلم کانشانہ بن رہے ہوں توظلم کانشانہ بننے والوں کاظالم قوتوں سے لڑنا جائز اور واجب ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں نہ پارلیمنٹ آزادہے،نہ عدلیہ آزاد ہے ، نہ ملک کاقانون چلتا ہے ، پاکستان میں پارلیمنٹ کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اصل حکمرانی فوج کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج زیادہ عرصہ تک عمران خان کو قیدمیں نہیں رکھ سکتی۔ عمران خان بہت جلد اس قیدسے آزاد ہوں گے۔ انہوں نے لاہور میں کامیاب جلسے کے انعقادپر پی ٹی آئی کے کارکنان کومبارکبادپیش کی ۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ فوج نئی حکمت عملی کے تحت اب نئی نئی تشکیل کردہ سیاسی جماعتیں میدان میں اتاررہی ہے لیکن عوام ان چیزوں کوبخوبی سمجھتے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کی تشکیل کردہ جماعتوں پرہرگز بھروسہ نہیں کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع میں شرکت پر پی ٹی آئی اوردیگرجماعتوں کے ارکان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے امریکہ سے آنے والے ایم کیوایم کے سینئرساتھیوں کوبھی خوش آمدید کہا۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع کے شرکاء سے اپیل کی کہ ایم کیوایم مالی بحران کاشکار ہے لہٰذا اس کی مدد کریں۔ انہوں نے حاظرین سے کہاکہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلندکرے، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی ممکن ہواورعمران خان سمیت تمام اسیروں کی رہائی ہوسکے جوبرسوں سے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع کی لائیوکوریج دنیا بھرمیں نشرکرنے پر ایم کیوایم کی سینٹرل آئی ٹی ٹیم کوشاباش پیش کی ۔ انہوں نے بہترین اجتماع کے انعقاد پر ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورتمام ذمہ داروںاورکارکنوں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ 
٭٭٭٭٭
































9/26/2024 8:36:42 PM