ایم کیوایم کے زیر اہتمام اتوار کے روز سہ پہر تین ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر عوامی اجتماعات منعقد ہونگے
اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اہم خطاب کرینگے
مرکز ی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گروانڈ عزیز آباد میں منعقد ہو گا
ملک بالخصوص شہر کراچی کے تمام اکا برین معززین ، تاجر ، دکاندار، مزدور، کسان، ہاری ، مڈل کلاس ، لوئر کلاس ، اپر کلاس،
تمام مسالک ،تمام مذاہب سے تعلق رکھنے ولے افراد و ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنوں،عوامی اجتماع میں شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی :۔۔۔یکم دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کل بروز اتوار مورخہ 2دسمبر 2012ء سہ پہرتین بجے ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا۔ اجتماع میں تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران و کارکنان اور پرنٹ و الیکڑونٹ میڈیا کے رپورٹر اور صحافی حضرات ، دانشوران بھی شرکت کریں گے ۔رابطہ کمیٹی نے ملک بالخصوص شہر کراچی کے تمام اکا برین معززین ، تاجر ، دکاندار، مزدور، کسان، ہاری ، مڈل کلاس ، لوئر کلاس ، اپر کلاس ، تمام مسالک ، تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی اجتماع میں بھر پور شرکت کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے خصوصاًقانون کے طا لب علموں سے اپیل کی ہے کہ وہ علم قانون کی نئی اصطلاحات و کمزوریوں سے آگا ہ ہونے کے لئے عوامی اجتماع میں ضرور شرکت کریں اوروقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے پرنٹ و الیکڑونٹ میڈیا کے ایڈیٹر زو ذمہ داران سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نمائندگان کو انتہائی اہم عوامی اجتماع اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خطاب کی کوریج کیلئے بھر پور شرکت کر واکر پور ے ملک میں علم وآگاہی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ایم کیوایم کے تحت جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں مورخہ2دسمبر بروز اتوار کو منعقد کئے جانیوالے عوامی اجتماع کی تیاریاں تیز ی سے جاری ہیں
عوامی اجتما ع کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عز یز آباد کا دورہ ، اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا
اجتما ع کی تیاریوں میں مصروف ذمہ داران و کارکنان سے تفصیلا ت معلوم کیں
کراچی :۔۔۔یکم دسمبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے تحت جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں مورخہ2دسمبر بروز اتوار کو منعقد کئے جانیوالے عوامی اجتماع کی تیاریاں تیز ی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان پنڈال کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔جبکہ عوامی اجتما ع کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سلیم تاجک ، واسع جلیل ، سیف یار خان، گلفراز خان خٹک اوریوسف شاہوانی کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عز یز آباد کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پنڈال میں اجتما ع کی تیاریوں میں مصروف ذمہ داران و کارکنان سے تفصیلا ت معلوم کیں اور تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی مووجود تھے ۔
کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوران میں ملوث عناصرکوگرفتارکیاجائے،رابطہ کمیٹی
13سالہ مہزرزہراکوفائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے اوراس کے سامنے والد نذر عباس کا بہیمانہ قتل بچی کو زند ہ درگور کرنے کے مترادف ہے
حق پرست ارکان اسمبلی رشیدگوڈیل اوروسیم اخترنے فائرنگ میں زخمی ہونیوالی بچی مہزرزہراکی عیادت
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے زخمی بچی کی خیریت دریافت کی اورہمدردی کااظہارکیا
کراچی :۔۔۔یکم دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرمیں فرقہ وارانہ قتل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصرشہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کیلئے معصوم و بے گناہ شہریوں کوقتل و غارتگری کانشانہ بنارہے ہیں اور گزشتہ روز اہلیہ سمیت ڈاکٹر شاہد حسن اور 13سالہ معصوم بچی مہزرزہراکوفائرنگ کرکے شدید زخمی اور اس کے سامنے واالد نذر عباس کا بہیمانہ قتل بچی کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے اور یہ واقعات اس سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصدشہر میں فرقہ وارایت کوہوادیکرشہرکاامن خراب کرناہے ۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعات میں شہیدہونیوالے تمام مقتولین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مقتولین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوران وارداتوں میں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔
دریں اثناء حق رپرست ارکان قومی اسمبلی رشید گوڈیل اوروسیم اختر نے 13سالہ معصوم بچی مہزرزہراکوفائرنگ کرکے شدید زخمی اور اس کے سامنے واالد نذر عباس کا بہیمانہ قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورفائرنگ کے واقعے میں شدیدزخمی ہونیوالی تیراسالہ معصوم بچی مہزرزہراکی مقامی اسپتال جاکرعیادت کی اوراسپتال میں موجود اہل خانہ سے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے بچی کی خیریت دریافت کی ۔ جبکہ شہید کی رہائش گاہ جاکر ان کے دیگر اہلخانہ سے فائرنگ سے نذرعباس کی المناک شہادت پردلی تعزیت کااظہار کیااور شہیدکی مغفرت ،ان کے بلنددرجات ،سوگواران لواحقین کی صبرجمیل سمیت تیراسالہ معصوم زخمی بچی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں کیں ۔ اس موقع پرپی آئی بی کالونی کے سیکٹرکمیٹی کے انچارج واراکین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔
اگلاالیکشن سیاست کوبچانے کیلئے نہیں بلکہ ریاست کوبچانے کیلئے لڑناہوگا۔ڈاکٹرفاروق ستار
تمام سیاسی جماعتوں کواپنے اپنے منشور کے ساتھ ایک قومی ایجنڈے پرالیکشن لڑناہوگا
سمندرپار پاکستانیوں کوپاکستان کی ترقی میں شامل کرنے اورانکے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک قومی پالیسی تیارکی ہے
اوورسیزپاکستانیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کے تحت صنعتی ترقی، بلڈنگ انڈسٹری اوردیگرشعبوں میں شامل کیا جائے گا
لندن کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اوورسیز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فورم کے زیراہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب
پاکستان حالت جنگ میں ہے ،ہماری مسلح افواج پاکستان کوبچانے کیلئے ان دہشت گردوں سے نبردآزماہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
دہشت گردی اپنے عروج پرہے ، اہل تشیع کمیونٹی کے بے گناہ افرادکی شناخت کرکرکے ان کابیدریغ قتل کیاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
پاکستان کے امیج کوبہتربنانے کیلئے تمام پاکستانیوں کوملکر کوششیں کرنا چاہئیں۔ہائی کمشنر واجدشمس الحسن
اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹرفاروق ستار کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔چوہدری اکرم منہاس ،سیدقمررضاودیگر مقررین
لندن ۔۔۔یکم دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراوروفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کواپنے اپنے منشور کے ساتھ ایک قومی ایجنڈے پرالیکشن لڑناہوگا ،اگلاالیکشن سیاست کوبچانے کیلئے نہیں بلکہ ریاست کوبچانے کیلئے لڑناہوگا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز لندن کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اوورسیز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فورم کے زیراہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن میں برطانیہ اور مختلف مغربی ممالک میںآباد پاکستانی تاجروں کی مختلف تنظیموں اورکئی این جی اوز کے عہدیداروں اور مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مرد وخواتین نے شرکت کی ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ قائداعظم نے جو پاکستان بنایاتھااسے ایک مخصوص طبقہ نے منوں مٹی تلے دفناکر انتہاپسندوں کا پاکستان بنادیاہے ۔ہمیں قائداعظم کاپاکستان بنانے کیلئے سمندرپارپاکستانیوں کوبھی اس جدوجہدمیں شامل کرناہوگا ورنہ یہ خواب شرمندہء تعبیر نہیں ہوگا۔ آج پاکستان کوجن خطرات اورچیلنجوں کاسامناہے ان سے نمٹنے کیلئے سمندرپاکستانیوں کی خدمات حاصل نہ کرنا اور انہیں پاکستان سے الگ تصور کرنا نہ صرف انکے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مڈل کلاس اور ورکنگ کلاس کا انقلاب لائے بغیراورفرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں مراعات یافتہ طبقہ کی نہیں بلکہ عام پاکستانی کی حکومت ہونی چاہیے ۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے سمندرپار پاکستانیوں کوپاکستان کی ترقی میں شامل کرنے اوران کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے سمندرپارپاکستانیوں کیلئے ایک قومی پالیسی تیارکی ہے ۔یہ پالیسی پاکستان میں پہلی مرتبہ تیارکی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کے تحت سمندرپارپاکستانیوں کوپاکستان میں صنعتی ترقی، بلڈنگ انڈسٹری اوردیگرشعبوں میں شامل کیاجائے گا اورانہیں ہرشعبہ میں ایمپاورکیاجائے گا۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ سمندرپارپاکستانی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے پاکستان میں رہنے والے پاکستانی ہیں لہٰذاان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم دہری شہریت کے حامل سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے اورووٹ ڈالنے کاحق دلانے کے حامی ہیں اورہم اس کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے کالنگ ریٹ میں اضافہ کے حوالے سے کہا
کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم سے ذاتی طورپربھی بات کی ہے اوراسے واپس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے اسمارٹ کارڈ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے حصول،پاکستان میں انکی زمینوں اورجائیدادوں پر قبضہ اوردیگرمسائل کے حل کے سلسلے میں بھی اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجدشمس الحسن نے کہاکہ سمندرپارپاکستانیوں کی اہمیت اورخدمات سے کوئی انکارنہیں کیاجاسکتا اور ہم انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیاکہ انتہاپسندوں نے قائداعظم کے پاکستان کوانتہاپسندوں کاپاکستان بنادیاہے جس سے دنیامیں پاکستان کاامیج خراب ہواہے ۔ پاکستان کے امیج کوبہتربنانے کیلئے تمام پاکستانیوں کوملکر کوششیں کرنا چاہئیں۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائداعظم نے 11اگست 1947ء کودستورسازاسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب میں بتادیاتھاکہ پاکستان ایساملک ہوگاجہاں تمام مذاہب، مسالک اورفقہوں کے ماننے والوں کومساوی حقوق حاصل ہوں گے لیکن آج پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی اپنے عروج پرہے ، اہل تشیع کمیونٹی کے بے گناہ افرادکی شناخت کرکرکے ان کابیدریغ قتل کیاجارہاہے ، ان کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے مسلح افواج کی تنصیبات، مراکز، مساجد ، امام بارگاہوں اوردیگر دفاترپر حملے کئے جارہے ہیں اور پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اورہماری مسلح افواج پاکستان کوبچانے کیلئے ان دہشت گردوں سے نبردآزماہے اورقربانیاں دے رہی ہیں ۔ تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ پاکستان کوبچانے کی ان کوششوں میں اپناحصہ ڈالیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جب تک پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام مراعات یافتہ طبقہ کاساتھ دیتے رہیں گے ان کی قسمت نہیں بدلے گی، انہیں اپنے اندرسے قیادت نکالنی ہوگی۔کنونشن سے اوورسیز ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری اکرم منہاس، وائس چیئرمین سیدقمررضاشاہ، امجدخان، ناہیدرندھاوا،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش ، جرمنی ، بیلجیئم ، اسپین اوردیگرمغربی ممالک سے آئے ہوئے مندوبین اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستار کی کوششوں کوسراہااورانہیں قابل تحسین قراردیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرفاروق ستارسے قبل کسی وزیرنے سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اس طرح کوششیں نہیں کیں ۔
ایم کیو ایم اس پر آشوب دور میں بھی فلسفۂ حسینی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے
حق پرستی کا عَلم بلند کئے ہوئے ہے، معروف اسکالر شہربانو والا جاہی
حضرت امام حسین ؑ نے حق کی بات کی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے، منگلا شرما
تاریخ گواہ ہے کہ حق کے راستے میں عورتوں کا بہت بڑا کردار رہا ،کشور زہرا
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی جانب سے حسبِ روایت یومِ حسین ؑ کا اہتمام ، تمام مکاتبِ فکر کی خواتین کا اظہارِ خیال
کراچی: ۔۔۔۔یکم؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام حسبِ روایت یومِ حسین ؑ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف اسکالر شہربانو والا جاہی ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی ذمہ داران و کارکنان موجود تھی۔ تقریب سے شہربانو والا جاہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے حق اور سچ کی خاطر کر بلا کے میدان میں سر کٹانا تو گوارا سمجھا لیکن یزیدیت کے آگے سر خم نہیں کیا اور شہدا ء کربلا کا واقعہ ہمیں صبر و استقامت ،بر داشت اور حق اور سچ بات پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور اس پرآشوب دورمیں بھی فلسفۂ حسینی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق پرستی کا عَلم بلند کئے ہوئے ہے۔ ہندوکمیونٹی سے تعلق رکھنے والی منگلا شرمانے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے حق کی بات کی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے۔ میدانِ کربلا میں جو بڑی تعداد میں تھے وہ جیت کر بھی جنگ ہار گئے اور جو نہتے تھے وہ ہار کر بھی جیت گئے،انہوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی بھی یومِ حسین ؑ مناتی ہے انہوں نے حضرت زینبؑ کے عظیم کردار کے بارے میں کہا کہ ان کا قول اور فعل دونوں حق پرست خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور آج میں اور میری کمیونٹی متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنے آپ کو بہت محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ بشمول قیادت سب کے رویّے عینِ اسلام ہیں جس میں انسانیت کے ساتھ ساتھ ہر مذہب و مسلک کا احترام کرنا بھی شامل ہے۔اس موقع پرشعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا نے یومِ حسین ؑ میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آپ کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ حق کے ساتھ ہیں، حق کو سمجھنا اُس پر قائم رہنا جی داری کا کام ہے تاریخ گواہ ہے کہ حق کے راستے میں عورتوں کا بہت بڑا کردار رہا۔ رسولِ ؐخدا نے اس پیغامِ حق کی کسی بھی قسم کی تشہیر سے پہلے اپنی زوجہ حضرت بی بی خدیجہؓ کواعتماد میں لیا ، پھر اسی دینِ حق کو بچانے کیلئے بعدِ شہادتِ امام حسین ؑ نواس�ئ رسول کا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔تقریب سے محترمہ شبینہ طلعت اور محترمہ خالدہ اطیب نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں محترمہ حوریا فہیم ، نرگس عباس اورعنبرین نسیم نے نعت، سلام اور منقبت پیش کی،قرأ ت کی سعادت عرشیہ فواد جبکہ نظامت کے فرائض مرکزی کمیٹی ممبر شاہین شیر دین نے انجام دیئے۔
کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ایک جج صاحب کے ریمارکس
غیر آئینی،غیر جمہوری ،متعصبانہ اور کراچی کے عوام کے طرف سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہیں، حق پرست ارکان سینیٹ
کسی ایک عوامی جماعت کی جمہوری طریقوں سے حاصل کی گئی اکثریت کواجارہ داری سے تعبیر کرنا غیرجمہوری ، غیر آئینی ہی نہیں بلکہ آمرانہ اورمتعصبانہ سوچ کا مظہر ہے،
پوری دنیامیں مردم شماری کے بعد ہی آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں اورپاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے
کراچی :۔۔۔یکم دسمبر 2012ء
حق پرست ارکان سینیٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمدکیس میں سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کے ایک جج صاحب کے ریمارکس کہ ’’کراچی کی حلقہ بندیاں اس طرح کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہ ہو‘‘ کے حوالے سے صدرمملکت آصف علی زرداری،وفاقی حکومت اورچیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری سمیت سپریم کورٹ کے دیگر غیر جانبدار و غیرتعصب ججزسے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس کافوری نوٹس لیں۔ایک بیان میں ارکان سینیٹ نے اعلیٰ عدالت کے جج صاحب کے ریمارکس پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے قطعی غیر آئینی،غیر جمہوری ،متعصبانہ اور کراچی کے عوام کے طرف سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بینچ کی جانب سے کسی ایک عوامی جماعت کی جمہوری طریقوں سے حاصل کی گئی اکثریت کواجارہ داری سے تعبیر کرنا غیرجمہوری ، غیر آئینی ہی نہیں بلکہ آمرانہ اورمتعصبانہ سوچ کا پیمانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادو شفاف ا نتخابات میں عوام اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے کسی حلقے میں کسی بھی جماعت کو اپنامینڈیٹ دیتی ہیں ملک بھرمیں کسی نہ کسی شہرمیں کسی نہ کسی پارٹی کووہاں کے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوتی ہے اگرکراچی کے بارے میں سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے یہ ریمارکس درست اور جائز تصور کئے جائیں تو پھرپورے ملک کیلئے ایسا اقدام کیوں اختیارنہیں کیاگیا اور وہاں پر حلقہ بندیاں اس طرح کرائی جائیں کہ وہاں بھی کسی ایک جماعت کی اکثریت اور اجارہ داری نہ ہو؟انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں مردم شماری کے بعد ہی آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں اورپاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے کہ حلقہ بندیاں مردم شماری کرائے بغیر نہیں کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کی جانب سے ملک بھرمیں مردم شماری کرائے بغیر صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کاحکم سراسر غیرجمہوری ہے جس سے کراچی کے عوام میں احساس محرومیاں جنم لیں گی۔ حق پرست ارکانِ سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے Observations کا جواز امن و امان کی مخدوش صورتحا ل ہے توحقیقت تو یہ ہے کہ کراچی سے زیادہ خراب صورتحال ملک کے دیگر صوبوں خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختوانخو کی ہے کہ جہاں دہشتگردی کے واقعات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔
ایم کیوایم ایلڈرزونگ پی آئی بی سیکٹرکے کارکن سیّد ثروت عباس زیدی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔یکم، دسمبر 2012ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ پی آئی بی کالونی سیکٹر یونٹ 48کے کارکن سیّد ثروت عباس زیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
ملک کے غریب و باشعور عوام کو جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کا ساتھ دینے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا
شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کے تصورات
نصیر آبادسے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں کے نوجوانوں کی ایم کیوایم میں شمولیت
جناب الطا ف حسین ملک کے 98 فیصد عوام کو جاگیر دارانہ و ڈیرانہ نظام کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں، شہباز عمرانی
نصیر آباد۔۔۔یکم دسمبر ، 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ ، سر مایہ دارانہ ،ظالمانہ نظام کیخلاف اور حق پرستانہ جدوجہد سے متاثر ہوکر نصیر آبادسے تعلق رکھنے والے مختلف قومیتوں کے نوجوانوں نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے ایم کیوایم نصیر آباد زون کے انچارج شہباز خان عمرانی و اراکین زونل کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں بخت علی ، اعجاز علی ، مولابخش ،نبی بخش، داد محمدسمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقے کے حقوق کی عملی جدوجہد کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے جا گیر دارانہ ، وڈیرانہ ،سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگااور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 65برسوں سے جاگیر دارانہ نظام نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے لہٰذا اب ملک کے غریب و باشعور عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کا ساتھ دینے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر ایم کیوایم نصیر آبادزون کے انچارج شہباز عمرانی نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین ملک کے 98 فیصد عوام کو جاگیر دارانہ و ڈیرانہ نظام کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ایم کیوایم کا نظریہ اور فکر وفلسفہ پوری آب و تاب کے ساتھ ملک بھر میں عام ہورہا ہے اور مظلوم و محکوم عوا م ایم کیوایم میں جو ق در جوق شامل ہورہے ہیں۔
ملک میں بسنے والے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کیلئے اگر کسی جماعت یا لیڈر نے اٹھائی ہے تو وہ صرف
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ہیں ،حنیف اتمان خیل
ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن سیکٹر اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے مختلف یونٹوں کی تنظیم نوء کے اجلاس سے خطاب
کراچی :۔۔۔ یکم دسمبر ،2012ء
ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن سیکٹر اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے مختلف یونٹوں کی تنظیم نوکردی گئی ،اس میں سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پختون برادری سے تعلق رکھنے والے افرادو کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز اشرف اورکزئی ،روخ اللہ و اراکین بھی موجودتھے ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کیلئے اگر کسی جماعت یا لیڈر نے آواز اٹھائی یا عملی جدوجہد کی ہے تو وہ صرف جناب الطاف حسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے پختونوں کو یکجاء کرنے کیلئے جناب الطاف حسین نے پختونوں کو پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی شکل میں ایک پیلٹ فارم مہیا کیا ہے جو کراچی میں بسنے والے پختونوں کی خدمت کیلئے 24گھنٹے تیار رہتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن کے یونٹس کے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کے اور کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ اور فکر و فلسفہ گھر گھر پھیلا کر لوگوں کو حق و سچ پر مبنی قیادت سے آگاہ کریں ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے عوام کو پاکستانیوں کے شانہ بشانہ ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریہ پر عمل پیر اہوکر دنیا بھر کے مظلوم عوام کے سامنے ایک زندہ مثال ہیں
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل کمیٹی کے رکن رسول بخش میمن اقلیتی نوجوانوں سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔۔۔01 دسمبر2012 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کے تمام اقلیتوں کے تحفظ اور مظلوم عوام کو مساوی حقوق کے حصول کیلئے آواز حق بلند کی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل کمیٹی کے رکن رسول بخش میمن نے اقلیتی نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے بوٹا امیتاز کے علاوہ اقلیتی براداری کے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے عوام کو پاکستانیوں کے شانہ بشانہ ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمام مذاہب ، مسالک اور قومیتوں کے لوگوں کو متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد کر کے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کا درس دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے آج ملک میں بسنے والے تمام اقلیتی عوام اس ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریہ پر عمل پیر اہوکر دنیا بھر کے مظلوم عوام کے سامنے ایک زندہ مثال ہیں۔
ایم کیوایم جبر کا شکا ر عوام کو ان کے حقوق دلا نے اور ملک میں را ئج مو روثی نظام کے خاتمے کیلئے جد و جہد کر رہی ہے،محمد قطب الدین
سکھر۔۔۔۔۔۔01دسمبر2012ء
ایم کیوایم جبر کا شکا ر عوام کو ان کے حقوق دلا نے کے سا تھ سا تھ ملک میں را ئج مو روثی نظام کے خاتمے کیلئے جد و جہد کر رہی ہے یہ ہی و جہ ہے کہ نام نہا د قو م پر ست اور سیا سی جما عتیں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت سے خوفزدہ ہیں اور سندہ کے مستقل با شندو ں کو آپس میں لڑ انے کی کو شش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچارج محمد قطب الدین ،زونل ممبر دیو ان چند چا ؤ لہ ،اور اعجا ز کھو سو نے یوسی 03,04,06کے دورے کے موقع پر کا رکنا ن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی کوشش ہے کہ ملک میں معاشی انقلاب لایا جائے اور ملک میں غریب اور مزدور طبقے کی حکمرانی قائم کی جائے۔ قا ئد تحریک الطا ف حسین بھائی چا ہتے ہیں کہ اب مظلوم عوام اپنے اندر سے قیا دت کو ایوانوں تک پہنچا ئیں اوراس ملک میں قائم جا گیر دارانہ نظام کو ختم کر یں انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے نظریے کی سچائی کا یہ زندہ ثبوت ہے کہ آج لوگ جوق در جوق ایم کیو ایم کے پرچم کے سائے تلے جمع ہو رہے ہیں آج پورے ملک کی غریب اور مظلوم عوام کی اُمید اور سوچ کی آخری کرن صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے۔
ایم کیو ایم غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98%عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔طاہر کھوکھر
مظفرآباد۔۔۔۔۔01دسمبر2012ء
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر وزیرٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم غریبوں کی جماعت ہے ۔ایم کیو ایم غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98%عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ایم کیو ایم غریب عوام کو جاگیرداروں ،وڈیروں اور برادری ازم سے نجات دلائے گی۔آزاد کشمیر کی پسماندگی کو دورکریں گے۔لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمار اولین فرض ہے۔ریاست کے عوام کی فلاح و بہبودہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔جو قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اس سے سختی سے نمٹا جائے۔
ایم کیو ایم زونل آفس مظفر آبادمیں ایم کیو ایم کے وزیر سپورٹس کی والدہ کی وفات پر فاتح خوانی
مظفرآباد۔۔۔۔۔01دسمبر2012ء
ایم کیو ایم کے زونل آفس میں ایم کیو ایم کے وزیر سپورٹس کی والدہ کی وفات پر فاتح خوانی کی گئی۔جس میں وزیر سپورٹس اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی دعا کی گئی۔زونل آفس دعائیہ تقریب میں ،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن ملک تنویر،زونل جوائنٹ انچارج راجہ افتیاز،چوہدری یعقوب،ڈسٹرکٹ انچارج سہیل سعید،چوہدری شاہد،امداد کیانی،رفاقت کاظمی،کے علاوہ درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔
*****