Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل


پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 2/27/2026

پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک مسلمان ملک کا کسی دوسرے مسلمان ملک سے جنگ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ ماہ ِرمضان المبارک عام عبادتوں کے ساتھ ساتھ اضافی عبادتوں کا مقدس مہینہ ہوتا ہے اور اس ماہ ِمقدس کا احترام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لٰہٰذا میں افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں سے پُرزور اور دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے سربراہان فی الفور اقوام متحدہ سے رابطہ کرکے مداخلت کی بات کریں اور جنگ بندی کیلئے فی الفور مذاکرات کا سلسلہ شروع کرکے جنگ کا خاتمہ کریں۔ قارئین کرام!! میرے اس ٹوئٹ کے جواب میں اپنی اپنی آراء سے مجھے ضرور آگاہ کریں تاکہ میں اپنے آئندہ ٹوئٹ میں عوام کی اجتماعی رائے کو پیش کرسکوں۔ میری دانست میں جنگ کا عمل کسی بھی چھوٹے یا بڑے اختلافی مسئلے یا تنازع کا ہرگز ہرگز حل نہیں ہوتا۔ شکریہ منجانب الطاف حسین 27فروری 2026ء (لندن)

2/26/2026 6:03:08 PM