Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس۔ سیکٹروں، زونوں کے کارکنوں بشمول خواتین کارکنوں کی جانب سے بھیجےگئے معافی ناموں پرتفصیلی غور
Posted on: 2/25/2026
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس۔ سیکٹروں، زونوں کے کارکنوں بشمول خواتین کارکنوں کی جانب سے بھیجےگئے معافی ناموں پرتفصیلی غور معافی نامے قبول کرنے اور بحیثیت کارکن تحریک میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی معاف کئےجانےوالےکارکنان اپنے یونٹوں اور سیکٹروں کےوفاپرست ساتھیوں سےفی الفور رابطہ کریں۔قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت لندن……25فروری 2026ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس ہواجس میں مختلف سیکٹروں اورزونوں کے کارکنوں بشمول خواتین کارکنوں کی جانب سے بھیجے گئے معافی ناموں پر تفصیلی غورکیا گیا۔ یہ وہ کارکنان ہیں جو حالات کےجبریا اپنی مجبوریوں کی بناء پر تحریک سے غیرفعال ہوگئے تھے، تحریک سے دورہوگئےتھےیا وقتی طورپر کہیں چلے گئے تھے اوراب انہوں نے اپنے عمل پر شرمندگی اورندامت کا اظہارکرتےہوئے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے نام معافی نامے تحریک کے مرکزکو بھیجے ہیں جن میں کراچی کے مختلف سیکٹروں، حیدرآباد اور دیگرزونوں سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان بشمول خواتین کارکنان شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے معافی نامے بھیجنے والے کارکنوں کوپہلے کچھ عرصہ گھر بیٹھنے کی ہدایت کی تھی اوراس دوران ان کے طرزعمل کاجائزہ لیا گیا۔اب رابطہ کمیٹی نےاپنے طویل اجلاس کےبعد متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا کہ یہ ساتھی اپنی غلطیوں پر نہ صرف نادم ہیں بلکہ اپنی غلطیوں کاازالہ بھی کرنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں ایک اورموقع دیاجائے کہ وہ بحیثیت کارکن اپنے عمل سے ثابت کریں کہ انہوں نے جو معافی نامے لکھے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کو حاضروناظرجان کرلکھے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نےتفصیلی غوروخوص کے بعد ان ساتھیوں کے معافی نامے قبول کرنے اورانہیں بحیثیت کارکن تحریک میں دوبارہ شامل کرنےکا فیصلہ کیا۔رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات کے پیش نظر معافی نامے بھیجنے والے ساتھیوں کے نام ان کے تحفظ کی خاطر جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے معافی نامے بھیجنے والے ساتھیوں پر زور دیتے ہوئےکہا کہ آپ دوبارہ اپنے معافی نامےپر غورکرتے ہوئےاپنی غلطیوں کا احساس کریں اورحتی المقدور کوشش کریں کہ آپ سے آئندہ ایسی غلطیوں کا ارتکاب نہ ہو۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کو بھیجا گیا جنہوں نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ معافی نامے بھیجنے والے ساتھیوں کو ایسی غلطی دہرانے کے عمل سے باز رکھے اورانہیں تحریک کا سچا وفاداراورثابت قدم ساتھی بنائے رکھے۔جناب الطاف حسین نے ان کارکنان سےکہا ہےکہ وہ خود بھی اپنے ضمیر اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دل سے دعا کریں کہ وہ اب آخری سانس تک تحریک کے وفادار رہیں گے اورکسی بھی غلط راستے پر نہیں جائیں گے۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین نےمعاف کئے جانے والےکارکنوں کوہدایت کی ہےکہ وہ اپنے متعلقہ یونٹوں اورسیکٹروں کے وفاپرست ساتھیوں سے فی الفوررابطہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے یونٹوں، سیکٹروں اورزونوں کے وفاپرست ساتھیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ایسے ساتھیوں کے بارے میں تصدیق کے لئے اپنے سیکٹروں اورزونوں کے تنظیمی معاملات دیکھنے والے رابطہ کمیٹی یاسی ای سی کے ارکان یا رابطہ کمیٹی کے کسی بھی رکن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ جاری کردہ مرکزی شعبہ اطلاعات متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
3/13/2026 2:57:53 AM
Shahbaz Sharif should deposit his and the Zardari family’s wealth into
...
09 Mar 2026
ALtaf Hussain :What was the basis for the unprovoked and unjustified a
...
07 Mar 2026
US and Israeli attacks on Iran are unjustified and unprovoked- Altaf H
...
06 Mar 2026
Altaf condemns alleged U.S. attack on Iranian naval ship; calls for UN
...
05 Mar 2026
Mr. Altaf Hussain, addressing the current Government of #Pakistan, has
...
02 Mar 2026
The martyrdom of Ayatollah Khamenei is not only a tremendous loss for
...
01 Mar 2026
Mr. Altaf Hussain, in an emergency statement, strongly condemned the u
...
28 Feb 2026
Mr. Altaf Hussain, addressing Pakistan’s Muftis and religious scholar
...
28 Feb 2026
A Sincere request to the governments of Pakistan and Afghanistan for a
...
27 Feb 2026
حقوق کے مطالبے پر خون کی ندیاں بہانے کی باتیں نہ کی جائیں
...
25 Feb 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us