ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف اور متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی
کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
ملک میں مذہبی رواداری کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی ۔۔۔21، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف اور متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی نے معروف عالم ، مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملک میں مذہبی رواداری کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں مزید باہمی رابطوں کو اور موثر بنانے کیلئے زور دیا گیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد کے علاوہ متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر مولانا اسد دیو بندی ، نائب صدر علامہ عباس کمیلی ، ڈاکٹر جمیل راٹھور ، حق پرست صوبائی وزیر خالد بن ولایت اور علماء کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے قیام کے مقاصد سے مفتی منیب الرحمن کو آگاہ کیا گیا اور دونوں جانب سے ملک میں مذہبی رواداری کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت اور عملی کوششوں پر اتفاق رائے پایا گیا ۔ملاقات میں کہاکہ فرقہ واریت کے عفریت کے پیچھے جو بھی سازشی عناصر ہیں وہ مسلم امہ کے اتحاد اور مذہبی رواداری کے خلاف ہیں اور ایسے عناصر کسی طرح بھی مخلص نہیں ہوسکتے ۔
تاجروں کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
شہر میں بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان ، چوری ، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش
شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم تاجر برادری کے ساتھ تھی اور اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی
کراچی ۔۔۔21، اکتوبر2012ء
تاجروں کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور شہر میں بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان ، چوری ، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ۔ ملاقات میں تاجروں کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی ملک کا معاشی حب اور ملک کی معاشی شہ رگ ہے تاہم یہاں قتل و غارتگری ، اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے کوئی عملی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر کی ترقی و خوشحالی اور ملک کے تاجر و صنعتکار طبقے سمیت تمام افراد کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ وفد نے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عملی طور پر آواز بلند کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف واضح اور ٹھوس مؤقف اختیار کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر واضح مؤقف رکھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان ، لوٹ مار ، قتل و غارتگری میں ملوث جرائم پیشہ عناصر سے تاجروں ، صنعتکاروں اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت و انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے لیکن شہر میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر تاجروں کو تحفظ دینے سے قاصرہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے تاجروں کے مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ ایم کیوایم پہلے بھی تاجر طبقہ کے ساتھ تھی اور اب بھی تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
ایم کیوایم سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔21اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی ابراہیم حیدر ی سیکٹر یونٹ گائے فقیر کے کارکن حبیب اللہ بگٹی کے صاحبزادے حاتم علی بگٹی ، فیدر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 144کے رکن عظمت علی کے بڑے بھائی ارشد علی ، شکار پور زون یونٹ جنو شریف کے کارکن عبد الرحیم کی والدہ اور ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 52کے کارکن محمد ساجد کی والدہ محترمہ سفینہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مر حومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ایم کیو ایم کا حق پر ستا نہ فکر و فلسفہ تیز ی سے پھیل رہا ہے۔محمد قطب الدین
مو رو ثی سیا ست کے علم برادروں کو ملک کے خلا ف کی جا نے و الی سازشو ں کا سلسلہ بند کر کے عوا م کے حق کی حکمر انی کو تسلیم کر نا ہو گا
سکھر۔۔۔۔۔۔21اکتو بر 2012 ء
پا کستان کے ہر علا قے کی مظلوم عوام میں ایم کیو ایم کا حق پر ستا نہ فکر و فلسفہ تیز ی سے پھیل رہا ہے اورا ب پا کستا ن کے عو ام اس نتیجے پر پہنچ چکے ہے کہ آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہی ہو گا ان خیا لا ت کا اظہا ر متحد ہ قومی موومنٹ سکھر زو ن کے زونل انچا رج محمد قطب الدین ،زونل ممبر نعیم قریشی اور حا جی نو ر محمدنے یو سی 25علی واہن میں کا رکنان کے جنر ل ورکرز اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیاا نہوں نے کہا کہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی زیر قیا دت 98فیصد غر یب و متو سط طبقے کے عوام کا انقلا ب نو شتہ دیو ار بن چکا ہے نا م نہا د وڈیر ے اور جا گیر دار عوامی انقلا ب راہ میں جتنی چا ہے رکاو ٹیں کھڑی کر لیں آخری فتح حق پر ستو ں کی ہو گی انہو ں نے کہا کہ گز شتہ 65 سا لو ں سے اقتدار کے مزے لو ٹنے والے وڈیر وں اور جا گیر دارو ں نے لٹراؤ اور حکو مت کر و کی پا لیسی پر عمل پیر ا ہو کر مختلف قو میتوں کے درمیان نفرتوں کی دیو اریں کھڑی کیں اورملک کے کو نے کو نے میں فر قہ و اریت و تعصبا ت کے بیج بو کر بد نا می اور دہشت گر دی کی فصل تیا ر کی جس کے با عث آج ملک کا ہر حصہ دہشت گر دی کی زد میں ہے اور امن و امان کا قیا م خو اب بن چکا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ قائد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کے فلسفے میں ملک کے تما م مسا ئل کا مو ثر دیر پا اور جا مع حل مو جو د ہے مو رو ثی سیا ست کے علم برادروں کو ملک کے خلا ف کی جا نے و الی سازشو ں کا سلسلہ بند کر کے عوا م کے حق کی حکمر انی کو تسلیم کر نا ہو گا ۔
حق پرست قیادت ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور حیدرآباد شہر کو مسائل سے پاک کرنے میں کوشاں ہے
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی اکرم عادل ،سید وسیم حسین اور سہیل یوسف
میٹروپولیٹن کارپوریشن حیدرآباد کے چیف آفیسر وایڈمنسٹریڑسید برکات رضوی سے ملاقات کی اور ٹی ایم اے سٹی اور ایچ ڈی اے واسا کے ملازمین کو جلدسے جلد تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کے حوالے سے گفتگو کی
حیدرآباد۔۔۔21 اکتوبر2012 ء
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی اکرم عادل ،سید وسیم حسین اور سہیل یوسف نے ٹی ایم اے اور واسا ملازمین کے کئی ما ہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن حیدرآباد کے چیف آفیسر وایڈمنسٹریڑسید برکات رضوی سے ملاقات کی اور ٹی ایم اے سٹی اور ایچ ڈی اے واسا کے ملازمین کو جلدسے جلد تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین شدید مسائل کا شکار ہیں اور اپنے مسائل کی وجہ سے وہ عوامی خدمت میں اپنی صلاحیتوں کو صیح طور پر ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور حیدرآباد شہر کو مسائل سے پاک کرنے میں کوشاں ہے ۔اس موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن حیدرآباد کے چیف آفیسر وایڈمنسٹریڑسید برکات رضوی نے ٹی ایم اے سٹی اور ایچ ڈی اے واسا کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی جلد سے جلد کرنے کی یقین دہانی کروائی اور حیدرآباد شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ صحت وصفائی میں اہم کردار ادا کرنے پر حق پرست قیادت کا شکر یہ بھی ادا کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی جانب سے تعزیت
حیدرآباد۔۔۔21 اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے سیکٹر ای یونٹ 14/Aکے کارکن محمد حسین اورسیکٹر بی یونٹ 10/Bکے بزرگ کارکن جمیل تاجپوری اور اقلیتی ونگ کے ذمہ دار امیتاز بوٹا کے چچا کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے اپنے گہرے رنج وغم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اورتمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی نے ہمیشہ حق اور سچ کے لئے آواز اُٹھائی ہے۔اشفاق منگی
ہ دن دور نہیں جب اس ملک میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی
سکھر۔۔۔۔۔21-10-2012
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ ہ دن دور نہیں جب اس ملک میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی ، قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی نے ہمیشہ حق اور سچ کے لئے آواز اُٹھائی ہے۔ حقوق کی جنگ میں عزم و حوصلے کی بڑی اہمیت ہے یہ وہ جذبہ ہے جس سے کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے اور بہت جلد 65سال سے زائد غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور مظلوم ومحکوم عوام کو آزادی ملے گی ۔وہ سکھر زونل آفس میں منعقدہ سکھر ،شکارپور ،لاڑکانہ ،جیکب آباد ،گھوٹکی،کشمور،خیرپورزون کے زونل انچا رجز واراکین کمیٹی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کار کنان کو اپنے آپ کو قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے کے عین مطابق ڈھالنا ہوگا ،ایم کیو ایم ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو غریب عوام کے جائز حقوق کے لئے عملی جد و جہد کر رہی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ وہ وقت دور نہیں جب غلامی کی زندگی گزارنے والے عوام کو قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی قیادت میں آزادی ملے گی،انہوں نے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ الطاف حسین کے فکر و فلسفے کو دل و دماغ میں بساتے ہوئے اپنے عزم و حوصلے کو بلند رکھیں اور تمام تر پریشانیوں اور آزمائشوں کی پروا کئے بغیر صرف تحریکی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا مقصدہی98%پسے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کے جائز حقوق کے حصول کے لئے عملی جدو جہدکرنا ہے اور تمام ذمہ داران و کارکنان اپنے آپ کو تحریکی سانچے میں ڈالیں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تحریکی نظریئے کو عام کریں اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے نقش قدم پر عمل پیرا ہو کر تنظیمی نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے تحریک کے مشن کو آگے بڑھائیں کیو نکہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا فکر و فلسفہ یہی ہے کہ اس ملک میں غریب عوام کی حکمرانی ہو اور اس ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہواس موقع پر اجلاس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین سراج راجپو ت ،عظیم دانش ،یا ور فیصل ،حبیب بلید ی ،عاشق ڈھر،سکھر زون کے زونل انچا رج محمد قطب الدین واراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔
اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ سازاورخوش آئندہے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے ۔ملک منیر انجم
راولپنڈی ۔۔۔۔21؍اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے زونل انچارج ملک منیر انجم واراکین زونل کمیٹی نے اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ سازاورخوش آئندقراردیاہے زونل آفس کی جانب سے جاری اپنے ایک بیان میں زونل انچارج نے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے اور 1990ء میں فوج اور سرکاری ایجنسیوں کے جن حکام نے سیاستدانوں میں سرکاری خزانے کی رقوم تقسیم کیں اورجن سیاسی رہنماؤں اورصحافیوں نے ان سے پیسے لئے انکے خلاف ملک کے آئین وقانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ایم کیوایم زونل کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کئی برس چلنے والے اس کیس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ سرکاری ایجنسیاں ملکی سیاست میں کس طرح مداخلت کرتی رہی ہیں اور انتخابات پر اثرانداز ہوتی رہی ہیں،زونل انچارج نے کہا کہ یہ بات ریکارڈپرہے کہ سرکاری ایجنسیوں نے 1990ء میں دیگرسیاسی رہنماؤں کی طرح قائدتحریک الطاف حسین کوبھی رقوم کی پیشکشیں کیں لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے ضمیر کاسودانہیں کیااورپیسے لینے سے انکارکردیا۔اس بات کی تصدیق سیاسی رہنماؤں میں پیسے بانٹنے والے یونس حبیب اورسرکاری ایجنسیوں کے حکام خودٹی وی پربارہاکرچکے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ راولپنڈی زون کے زونل انچارج نے کہاکہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعدوہ تمام سیاسی رہنماجنہوں نے ایجنسیوں سے پیسے لئے انہیں چاہیے کہ وہ اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کوقانون کی بالادستی کیلئے قانون کے سامنے پیش کریں۔ آئندہ کیلئے اس امر کویقینی بنایاجائے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی اپنی حدودمیں رہ کرکام کریں اوراپنے فرائض ہی انجام دیں۔
*****