Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج وہ سرمایہ ہم سے چھن گیا۔
Posted on: 12/21/2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج وہ سرمایہ ہم سے چھن گیا۔
#ShumailaImranRIP
شمائلہ عمران زندگی بھر تحریک کے مقصد کے لئے سرگرم رہیں،ان کی جان بھی تحریک پر قربان ہوئی، شمائلہ عمران ہمارے لئے شہید ہیں۔ تحریک کےتمام ہی کارکنان شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کوجانتے ہیں، ان کی قربانیوں، ان کی وفاپرستی، ان کی تمام تنظیمی وتحریکی اورتحریری خدمات کو جانتے ہیں،ان کی شہادت کوجانتے ہیں، نئی نسل کو شائد یہ معلوم نہ ہولیکن سینئر تحریکی ساتھیوں کویہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ شمائلہ مہاجر عرف بنتِ نذیر کاشمار تحریک کے سینئر کارکنوں میں ہوتا ہے۔ شمائلہ عمران فاروق،عرف بنتِ نذیر لائنزیرایریاکراچی میں رہتی تھیں۔ پرانے وفاپرست ساتھیوں کواچھی طریقے سے معلوم ہوگاکہ شمائلہ مہاجر، شمائلہ فاروق عرف بنتِ نذیر بہت بہادرنڈر تھیں،آپریشن کے دوران جب لائنزایریاکوایم کیوایم کے کارکنوں کےلئے نوگوایریا بنادیا گیا تو انہیں اوران کے اہل خانہ کو بہت مشکل اور کٹھن حالات کاسامناکرناپڑا، انہوں نے پھر بھی تحریکی کام نہیں چھوڑا۔ ان کے گھرپر درجنوں مرتبہ چھاپے پڑے، گھرپرمتعدد مرتبہ حملے ہوئے، جس پر میں نے ان سے کہاکہ جو انسان وفاپرست ہواس کازندہ رہنا بہت ضروری ہوتاہے تبھی وہ تحریکی کام کو جاری رکھ سکتاہے،میں جانتا ہوں آپ بہادر لڑکی ہیں، یہاں آپ کے لئے بہت خطرات ہیں لہٰذا آپ خاندان سمیت کہیں اورمنتقل ہوجائیے۔بالآخر ان کے لئے ایک دوسرے علاقے میں کرائے کے گھرکا انتظام کیاگیا،وہ وہاں منتقل ہوئیں جہاں اتناخطرہ نہیں تھا۔وہاں انہیں یہ موقع ملاکہ وہ تحریک کے شہید ساتھیوں کاایک مربوط کتابچہ مرتب کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مختلف علاقوں میں تحریک کے ایک ایک شہیدساتھی کے گھرپر جاکراہل خانہ سے ملاقات کرکے شہادت کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، کون کب کیسے گرفتار ہوا، لاپتہ کیاگیا، ماورائے عدالت قتل کیا گیا، کس کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے اسیرکیاگیا، انہوں نے تمام تفصیلات اکھٹا کیں اور”راہِ حق کے شہید“ کے نام سے ایک مفصل کتاب تحریر کی،جواس سے پہلے کوئی تحریرنہیں کرسکا تھا۔ لندن میں ڈاکٹرعمرا ن فاروق شہید کی شہادت کے بعدشمائلہ عمران اپنے دوچھوٹے بچوں عالیشان اوروجدان کی کفالت، ان کی پرورش، تعلیم وتربیت اور دیکھ بھال کرتی رہیں۔ اسی دوران وہ بیمار ہوئیں، ان کا ایکسیڈینٹ ہوا، پھرانہیں بیماری نے جکڑ لیا لیکن وہ اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔وہ طویل عرصہ سے بیمار تھیں، طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیرعلاج رہیں اورآج اپنے مالک حقیقی سے جاملیں۔ انا للہ واِناً الیہ راجعون۔ انتقال کی اطلاع ملنے پر میری شمائلہ عمران کی والدہ، بہنوں اوربھائی سے بات ہوئی۔ مرحومہ کے بڑے صاحبزادے عالیشان سے بات ہوئی، چھوٹابیٹاوجدان جواپنی ماں کی جدائی کوبرداشت نہیں کرسکا، صدمے سے اس کی حالت نڈھال ہے۔ شمائلہ عمران نے وصیت کی تھی کہ انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا جائے۔ اس سلسلے میں میں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے وہ اس کے انتظامات کریں، اس کے علاوہ جہاں جہاں بات کی جاسکتی تھی وہاں بھی کی جاچکی ہے۔جوہمارے بس میں ہے ہم کررہے ہیں اور ہم کوئی کسرنہیں اٹھارکھیں گے کہ شمائلہ عمران کی وصیت کے مطابق ان کی میت کو پاکستان لے جایا جائے اورکراچی میں ان کی تدفین ہو، اس سلسلے میں کراچی میں بھی ساتھیوں کو انتظامات کرنے کےلئے کہہ دیا گیا ہے۔ ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شمائلہ عمران شہید کی مغفرت فرمائے،انہیں شہادت کا درجہ عطافرمائے،ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے۔ میں دنیابھرمیں موجود تحریکی ساتھیوں اورتمام ہمدردوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ مرحومہ شمائلہ عمران کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن مجیداورآیات مبارکہ پڑھیں اوران کے لئے زیادہ سے زیادہ دعاکریں۔ الطاف حسین شمائلہ عمران کے انتقال پر ٹک ٹاک پر تعزیتی خطاب 19 دسمبر 2025
https://
youtu.be/Tipt_w3Yoyk?si
=w7umsLwFZjAw3zav
2/26/2026 7:52:14 AM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس۔ سیکٹروں، زونوں کے کارک
...
25 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کی سابق رکن امبرنینسی
...
24 Feb 2026
اگرمراد علی شاہ اوران کے وزراء کوسندھ سے ہمدردی ہے تو سندھ میں دیہی ا
...
21 Feb 2026
رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت رابطہ کمیٹی کے رکن کاشف زیدی کوسوشل میڈیا
...
21 Feb 2026
کراچی کے علاقے سولجربازار میں گھرمیں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھما
...
19 Feb 2026
ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز جمعرات مورخہ 19
...
19 Feb 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے حضرت خواجہ نظام الدین اولی
...
19 Feb 2026
میں تحریکی کارکنوں، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت د
...
18 Feb 2026
نسرین جلیل کی ایم کیوایم اوربانی وقائدالطاف حسین کے بارے میں انتہائی
...
17 Feb 2026
اپ ڈیٹ: 15 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی
...
16 Feb 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us