بین الاقوامی جریدے نیوز ویک کی جانب سے جناب الطا ف حسین کو دی رائٹ مین کا خطاب دینا ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی اور انتھک جہد مسلسل کا ثمر ہے۔احمد سلیم صدیقی
احمد سلیم صدیقی کی مختلف کاروباری اور معزز شخصیات سے ملاقاتیں نیوزویک میں جناب الطاف حسین کے The Right Manکے عنوان سے شائع ہونیوالے انٹرویو کی انگریزی ،اردواور سندھی ترجمہ کی کاپیاں دیں
کراچی ۔۔۔18اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے معروف تجزیہ نگار صحافی مقتدا منصور علی خان، چیئرمین پائلر کرامت علی خان، معروف کارٹونسٹ انور سمیع خان، ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی انٹر نیشنل کے جنرل سیکریٹری متین آفریدی، انفارمیشن سیکریٹری مظہر عباس سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتیں کی اور انہیں جناب الطاف حسین کے بین الاقوامی جریدے نیوزویک میں شائع ہونے والے انٹرویو The Right Manکی انگریزی ،اردو اور سندھی کی کاپیاں دیں ۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے معروف کاروباری اور معزز شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو دی رائٹ مین کا خطاب دینا ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی اور انتھک جہد مسلسل کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین نے ملک میں رائج کرپٹ ،جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی اور تمام تر مظالم اور سازشوں کے باوجود جناب الطا ف حسین کو اپنے حق پرستانہ اور اصولی مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹایا جاسکا جبکہ نیوز ویک کے انٹرویو میں دی رائٹ مین کا لقب دینا جناب الطاف حسین کی مظلوم عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد کا کھلا اعتراف ہے۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ،سید احمد رضا زیدی اور اراکین منظور احمد جوکھیو، سید معین الدین احمد اور مرکزی الیکشن سیل کے رکن عزیز الرحمان بھی موجود تھے۔