Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس نیت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد ہے اگر پاکستان کھڑا ہوگیا تو ترقی، خوشحالی اور کھویا ہوا مقام حاصل کیاجاسکتا ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جس نیت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد ہے اگر پاکستان کھڑا ہوگیا تو ترقی، خوشحالی اور کھویا ہوا مقام حاصل کیاجاسکتا ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/25/2014
جس نیت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد ہے اگر پاکستان کھڑا ہوگیا تو ترقی، خوشحالی اور کھویا ہوا مقام حاصل کیاجاسکتا ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کے کے ایف کی امداد کا طریقہ یک وقتہ نہیں بلکہ مستقل ہے ،پاکستان میں بہت صلاحیت اور استعداد موجود ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
کسی سیاسی جماعت نے رمضان المبارک میں کے کے ایف جیسا امدادی پروگرام منعقد نہیں کیا ، ڈاکٹر صغیر احمد 
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایسا ادارہ ہے جو سماجی بہبود کیلئے بہت کام کررہا ہے، ڈاکٹر وقار کاظمی 
ایکسپوسینٹر کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام کے ہزاروں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔25، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کبھی بھی رنگ و نسل کی تفریق نہیں کی ہے جس نیت اور بنیاد پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کھڑا ہے اگر پاکستان کھڑا ہوگیا تو ترقی و خوشحالی، استحکام ، سالمیت ، وقار اورکھویا ہوا مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امدادی پروگرام میں مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقد رقوم ان کی عزت نفس مجرو ح کئے بغیر تقسیم کی گئیں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم پھر ایکسپو سینٹر میں برسہا برس کی اپنی روایت کی پاسبانی کرتے ہوئے شہر کراچی میں اپنے ایک فرض کو پورا کرنے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ شہر کراچی ملت اسلامیہ کا سب سے بڑا شہر ہے اور ایک ایسا شہر ہے کہ شاہد دنیا میں دینے والے ہاتھ کسی ایک شہر میں اتنے نہیں ہونگے جتنے کراچی میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ شہر زندہ رہنا جانتا ہے اور صرف زندہ دل ہی نہیں بلکہ لوگوں کو زندہ رکھنے والا دل ہے ۔انہوں نے کہا کہ امدادی پروگرا میں امدادی سرگرمیوں کی نمائش نہیں کی جارہی ہے کے کے ایف پورے سال جو امداد کرتی ہے آج کاامدادی پروگرام سال بھر کی امداد کا 5فیصد بھی نہیں بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو صاف کرکے ایسا کیاجائے کہ اقتدار عام پاکستانیوں تک پہنچے اس کے لئے جس طرح کے کردار ، ویژن اور دانش کی ضرورت ہے اس کا اظہار جناب الطاف حسین کرتے آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگ خدمت کے اندر سیاست کرکے اپنے آپ کو متعارف کراتے ہیں لیکن جناب الطاف حسین نے سیاست کو خدمت بنایا ہے اور خدمت کرکے اپنا فرض پورا کیا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کے کے ایف رضاکار جناب الطاف حسین کے ویژن کو عملی جامع پہنانے کیلئے آج ایکسپو سینٹر میں جمع ہوئے ہیں اور اس کا مقصد پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانا، پیروں پر کھڑاکرنا اور معاشی طورمستحکم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستان سے منفی روایت کو ختم کرنے کیلئے یہ نعرہ لگایا کہ ہم پاکستان کے عوام کو بااختیار بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی، معاشی طور پر عوام کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور ان کے درمیان سماجی اور معاشرتی ناانصافیوں کو ختم کرکے انہیں قومی زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور آج ایکسپو سینٹر میں بہت بڑا مدادی پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کا نظریہ ہے کہ انسانیت کی بلاتفریق خدمت سب سے بہترین عبادت ہے ، امدادی پروگرا میں جو مستحقین موجود ہیں اس سے کئی زیادہ مستحقین کی تعداد دوسرے ہال میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کے کے ایف کی امداد کا طریقہ یک وقتہ نہیں ہے بلکہ مستقل ہے اور امدادی اور طبی سرگرمیوں کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 


صفحہ۔۔(2) ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی؍سالانہ امدادی تقریب سے خطاب
پاکستان کو آزاد اور خود مختار بنانا ہے تو ا سکے عوام کو آزاد اور خود مختار بنانا ہوگالیکن افسوس کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے ہاتھوں کو دنیا بھر میں دینے کے بجائے لینے والے ہاتھ بنادیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم لینے والے ہاتھوں کو دینے والے ہاتھ بنا سکتی ہے ، پاکستان میں بہت صلاحیت اور استعداد موجود ہے اور ان صلاحیت اور استعداد سے پاکستان میں جناب الطاف حسین کے نظریئے پر عمل مستفید ہوا جاسکتا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ غرباء ، مساکین اور مستحقین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جو امیدیں وابستہ رکھی ہیں وہ اس پر پورے اتر ے ہیں اور انہوں نے مستحقین کی امداد دل کھول کر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے کے ایف کا امدادی پروگرام سالہا سال سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہوتا آیا ہے ، لاکھوں افراد کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان میں امداد تقسیم کی جاتی ہے اور بڑا امدادی پروگرام ہونے کے باوجود نظم و ضبط قائم رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے رمضان المبارک میں ایسا کوئی اہتمام نہیں کیا کہ وہ عام لوگوں کیلئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر امدادی پروگرام منعقدکریں اور لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔انہوں نے کے کے ایف کے سالانہ امدادی پروگرام کیلئے تعاون کرنے والے مخیر حضرات سے دلی تشکر کااظہاربھی کیا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر وقار کاظمی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایسا ادارہ ہے جو سماجی بہبود کیلئے بہت کام کررہا ہے ا س ادارے نے اندرون سندھ حیدرآباد میں وینٹی لیٹر کی کمی کو محسوس کیا اور وہاں وینٹی لیٹر کی انتہائی سستی سہولت فراہم کی ۔ 

9/29/2024 12:28:46 PM