Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی علالت کی اطلاعات تشویشناک ہیں


 تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی علالت کی اطلاعات تشویشناک ہیں
 Posted on: 1/31/2026

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی علالت کی اطلاعات تشویشناک ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کی بہنوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگرپارٹی رہنماؤں کی ان سے فوری ملاقات کرائی جائے تاکہ اس حوالے سے پھیلی ہوئی تشویش دور ہوسکے۔ 
 تہذیب وشرافت، اخلاقیات کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ انسانی فطرت بھی ہے کہ اگر آپ کے سامنے کوئی کسی حادثے کا شکارہوجائے یا کسی انسان کوکوئی چوٹ لگ جائے توانسان فوری طورپراس کی مدد کودوڑتا ہے۔ جولوگ حکومت کی کرسی پر ہوں توحکومتی تقاضے اور اصول ہوتے ہیں اوران پر ویسے بھی یہ اخلاقی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے کہ وہ ا ن باتوں کاخیال رکھیں۔ گزشتہ چند روز سے میڈیاپر یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ عمران خان کی صحت خراب ہے اورانہیں رات کی تاریکی میں ہنگامی طورپرجیل سے نکال کر اسلام آبا د کے ایک اسپتال لایا گیا۔حکومت پہلے توان اطلاعات کی تردید کرتی رہی مگراب حکومت کے وزراء نے ان اطلاعات کی تصدیق کردی ہے۔ یہ اطلاعات عمران خان کی بہنوں، ان کے خاندان والوں،پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اورتمام چاہنے والوں کے لئے تشویش اورپریشانی کاباعث ہیں۔ عمران خان کی بہنیں،پارٹی رہنمامسلسل درخواستیں کررہے ہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے لیکن انہیں حکومت ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
 عمران خان اگرچہ جیل میں ہیں لیکن جیل کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں اورقیدی چاہے سزایافتہ ہو یاجیل کسٹڈی میں ہو، اس کے گھروالوں اور وکلاء کوملاقات کی اجازت دی جاتی ہے لیکن حکومت عمران خان سے ان کے وکلاء، پارٹی رہنماؤں حتیٰ کہ ان کی بہنوں کوبھی ان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی مسلسل ملاقات کی درخواستیں کررہے ہیں، اس کے لئے احتجاجی دھرناتک دیاجارہاہے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تک کوملاقات کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔
میں حکمرانوں سے کہتاہوں کہ آپ کاعمل کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے،آ پ سہیل آفریدی کی نہیں بلکہ ملک کے ایک صوبے کی وزارت اعلیٰ کے منصب کی توہین کررہے ہیں، یہ عمل ملک کی یکجہتی اوراتحادکو مضبوط نہیں کرے گا بلکہ اسے مزید کمزور کرنے کاسبب بنے گا۔حکمراں اتنے سنگدل نہ بنیں کہ کل یہ سنگ آپ پربرسنے لگیں۔ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کی بہنوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اوردیگرپارٹی رہنماؤں کی ان سے فوری ملاقات کرائی جائے۔ 
تحریک انصاف نے حکومت کے غیرجمہوری اقدامات کے خلاف اوراپنے مطالبات کے حق میں 8 فروری کوملک گیر پہہ جام ہڑتال کااعلان کررکھاہے، ہوناتویہ چاہیے تھاکہ حکومت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں سے مذاکرات کرتی اوربات چیت کے ذریعے ان کے جائزمطالبات کومان لیتی لیکن حکومت نے پنجاب میں 8فروری کوبسنت کاتہوارمنانے کااعلان کردیاہے تاکہ عوام کواس طرف لگا دیا جائے اورہڑتال کوناکام بنایاجائے۔

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 385ویں فکری نشست سے خطاب
30جنوری 2026ء


2/3/2026 5:00:49 PM