Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گجرات کے چک بھولا میں مقامی با اثر جا گیردار کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازو کاٹنے کے واقع پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


گجرات کے چک بھولا میں مقامی با اثر جا گیردار کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازو کاٹنے کے واقع پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/24/2014
گجرات کے چک بھولا میں مقامی با اثر جا گیردار کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
ماضی بھی ظالمانہ جاگیر دارانہ نظام کیوجہ سے معصوم بچوں اور خواتین کو مختلف واقعات میں و حشت و بربریت کا نشانہ بنایا جا تا رہاہے
کراچی ۔۔۔۔24جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گجرات کے چک بھولا میں مقامی با اثر جا گیردار کی جانب معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلی بربریت قرار دیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ ماضی بھی ظالمانہ جاگیر دارانہ نظام کی وجہ سے معصوم بچوں اور خواتین کو مختلف واقعات میں و حشت و بربریت کا نشانہ بنایا جا تا رہاہے لیکن ایسے ظالم جا گیرداروں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے ظالم جا گیرداروں کے ظلم بر بریت میں روز بروز اضافہ ہور ہاہے اور اس ظالمانہ جا گیردارانہ نظام کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کے روک تھام کیلئے ٹھوس و مثبت اقداما ت کئے جائیں اور اسمیں جو بھی با اثر افراد ملوث ہوں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے معصوم تبسم کے دونوں بازوں کٹنے پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ ہمدردی کا اظہار کیااور للہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ معصوم تبسم کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تمام تنظمیوں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی وہ ظا لم جا گیردارانہ کے اس ظالمانہ طرز عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔



9/29/2024 12:26:27 PM