Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کا سنگین بحران شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی


کراچی میں پانی کا سنگین بحران شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 5/29/2014
کراچی میں پانی کا سنگین بحران شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
میگا سٹی کو 60کروڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاسکتا ہے وفاقی حکو مت کے ۔فور منصوبے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے
عوام واٹر ٹینکر مافیا کے ہاتھوں بے بس اور منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں
وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی میں قلت آب کا نوٹس لیں اورکے ۔فور منصوبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کریں تاکہ کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا فی الفور خاتمہ ہوسکے 
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔29مئی2014ء
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-IVپر وفاقی و صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور نا ممکن ہے اور موجو دہ دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باعث قلت آب کے سبب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے اور پانی کا سنگین بحران شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں کے عوام واٹر ٹینکر مافیا سے مہنگے اور منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کے۔فور منصوبے کے تحت میگا سٹی کراچی کو 60کروڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاسکتا ہے لیکن وفاقی حکو مت کی جانب سے کے ۔فور منصوبے کی تکمیل میں غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے اور ملک کے معاشی حب کے باشندوں کے ساتھ حکومت وقت کی جانب سے رواں یہ سوتیلے پن کا رویہ انتہائی غیر مہذب ہے۔حق پرست ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف ، وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں کے ۔فور منصوبے سمیت دیگر ضروری اقدامات کرکے شہر کو ضروری مقدار میں پانی فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کریں اور کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا فی الفور خاتمہ ممکن بنائیں ۔

9/29/2024 4:21:18 AM