Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ، تحسین عباسی اور ایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدہ کارکنوں کوسینٹرل جیل منتقل کردیا گیا


  ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ، تحسین عباسی اور ایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدہ کارکنوں کوسینٹرل جیل منتقل کردیا گیا
 Posted on: 6/12/2026

 ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ، تحسین عباسی اور ایم کیوایم کے دیگرگرفتارشدہ کارکنوں کوسینٹرل جیل منتقل کردیا گیا
 کارکنوں کوسٹی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا
ایم کیوایم کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 153-A کے تحت جھوٹا مقدمہ قائم کردیاگیا
لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے گرفتارشدگان کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی
12جون2026ء
اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ،یوٹیوبرتحسین عباسی اور ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کوجیل منتقل کردیاگیا ہے۔ان کارکنوں کوپولیس نے جمعرات کی شام آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقے میں واقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے پاکستان ٹائمز نیوزکے دفترمیں چھاپہ مارکرجن گیارہ افراد کو گرفتارکیاتھاجن میں لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، لیگل ایڈکمیٹی کے رکن سلمان ایڈوکیٹ، یوٹیوبر تحسین عباسی، محمدناصر، عمرملک، مرزا وسیم، آفاق عالم، سید حمید پاشا، تسلیم شیخ، محمدحارث اورتحسین عباسی کے15سالہ بیٹے حسین علی بھی شامل ہیں۔ یہ کارکنان اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جمع ہوئے تھے۔ ان گرفتارشدگان کوپہلے میٹھادرتھانے منتقل کیاگیاتھااوران کے خلاف دفعہ 153-A کے تحت ایک جھوٹا مقدمہ قائم کردیاگیا۔ایم کیوایم کے ان کارکنوں کوآج سٹی کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجانا تھالیکن پولیس نے گرفتارشدگان کو سٹی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ دیکرعدالتی تحویل میں جیل منتقل کردیا۔ایم کیوایم کے وکلاء نے گرفتارشدگان کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے۔ جج نے اس پر کل بروز ہفتہ کے لئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ 


6/12/2026 1:34:24 PM