Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا


 ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 6/12/2026

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہیوسٹن، ٹیکساس۔۔۔ 12 جون 2026ء

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام 11 جون 2026ء کو ہیوسٹن، ٹیکساس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اے پی ایم ایس او، کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی عقیدت، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں، نوجوانوں، خواتین اور کمیونٹی کے معزز افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اے پی ایم ایس او کے قیام، اس کی تاریخی جدوجہد، نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے کردار، ایم کیو ایم کی تحریک اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی فکری و عملی جدوجہد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کی نظامت ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج برہان خان نے انجام دی، جبکہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نجیب احمد کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد شرکاء نے اے پی ایم ایس او کے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے عزم، وفاداری اور تنظیمی وابستگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے جوائنٹ انچارج انجینئر عاصم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او صرف ایک طلبہ تنظیم کا نام نہیں بلکہ شعور، تعلیم، تنظیم، جدوجہد اور حق پرستی کی وہ بنیاد ہے جس نے مظلوم و محروم عوام کو اپنی شناخت، حقوق اور نمائندگی کا احساس دلایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اور اے پی ایم ایس او نے نوجوان نسل کو ظلم و ناانصافی کے خلاف پرامن سیاسی و فکری جدوجہد کا راستہ دکھایا۔

تقریب سے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین انجنئیر سرفراز احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اے پی ایم ایس او کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 11 جون کا دن صرف ایک تنظیمی یومِ تاسیس نہیں بلکہ پاکستان کی طلبہ، سیاسی اور فکری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے نوجوانوں کو یہ شعور دیا کہ قوموں کی ترقی تعلیم، کردار، تنظیم، قربانی اور مستقل مزاج جدوجہد سے ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جدوجہد آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر انجینئر سید عاطف شمیم نے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایس او، ایم کیو ایم اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او وہ تاریخی پلیٹ فارم ہے جس نے مظلوم و محروم عوام، خصوصاً مہاجر قوم کے نوجوانوں کو شعور، شناخت اور حقِ نمائندگی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے طلبہ سیاست سے جس جدوجہد کا آغاز کیا، وہ بعد میں کروڑوں مظلوم عوام کی آواز بن گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد صرف ایک طبقے، زبان یا علاقے تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے پاکستان کے تمام مظلوم و محروم عوام کے حقوق، عزت، انصاف اور برابری کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد قائدِ تحریک کے نظریے، فلسفے اور جدوجہد سے وابستہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حق پرستی کے پرچم کو بلند رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انجینئر سید عاطف شمیم نے اپنے خطاب کے دوران قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر، بیانات، تصاویر اور سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی قائد کی آواز کو دبانا، عوام کو اپنے قائد سے کاٹنا اور ایم کیو ایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں جمہوری اصولوں، آئین، آزادیٔ اظہار، حقِ اجتماع، حقِ تنظیم اور بنیادی سیاسی حقوق کے منافی ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کے شرکاء نے زبردست تالیوں کی گونج میں اس مطالبے کی بھرپور تائید کی اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا۔


تقریب کے دوران شرکاء نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی غیر متزلزل وابستگی، اے پی ایم ایس او کے مشن سے وفاداری اور ایم کیو ایم کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس نوجوان نسل کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور یہ عہد کیا گیا کہ حق پرستی، نظریاتی وابستگی، تنظیمی نظم و ضبط اور مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں، خواتین، نوجوانوں اور کمیونٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کارکنان و ہمدرد بھی قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے نظریے اور ایم کیو ایم کے مشن کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

6/13/2026 10:47:57 AM