Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کاخراج عقیدت


 سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کاخراج عقیدت
 Posted on: 6/12/2026

سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کاخراج عقیدت
 
صابر علی ایک سینئرصحافی تھے جنہوں نے 40سال سے زائد پیشہ صحافت میں گزارے،وہ اخبارات سے وابستہ رہے لیکن کبھی اپنے اصولوں سے نہیں ہٹے،بہت سے دیگرلوگوں کی طرح انہوں نے اپنے ظرف وضمیر کونہیں بیچا   اورسچ کوسچ لکھتے رہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل میں بھی حقیقت پسندانہ تجزیے اورتبصرے پیش کئے اورعوامی جذبات کی ترجمانی کی۔ ان کی حق پرستانہ صحافت نئے آنے والے صحافیوں، یوٹیوبرزاوروی لاگرز کے لئے ایک مثال ہے۔ صابرعلی کاانتقال نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لئے بلکہ حق اورسچ کی راہ پرچلنے والے تمام لوگوں کے لئے کسی نقصان سے کم نہیں۔ صابرعلی کے انتقال پرمجھے خود بھی ذاتی طورپر بہت دکھ ہواہے۔ میں صابر علی مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کا اظہار کر تاہوں اورانہیں یقین دلاتاہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ صابرعلی مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین 

الطاف حسین
12جون 2026ء


6/12/2026 1:34:19 PM