Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے باعزت بری ہونے سے ایم کیوایم کی بے گناہی ثابت ہوگئی ،


  سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے باعزت بری ہونے سے ایم کیوایم کی بے گناہی ثابت ہوگئی ،
 Posted on: 6/10/2026

 سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے باعزت بری ہونے سے ایم کیوایم کی بے گناہی ثابت ہوگئی ،
 ثابت ہوگیاکہ ایم کیوایم پریہ الزام ایک سازش کے تحت لگایا گیا
جنہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوںپر یہ جھوٹامقدمہ بنایا ، تشددکے ذریعے جھوٹے بیانات لئے ،   جھوٹی سزائیںدیں، ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیا، ان سب کوآج ایم کیوایم کے کارکنوں، قائدتحریک الطاف حسین اورپوری قوم سے معافی مانگناچاہیے
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینر زاور اراکین کمیٹی کامشترکہ بیان

لندن…10جون 2026ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زاورتمام اراکین رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں رحمان عرف بھولا اورزبیرکوباعزت بری کئے جانے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کیس میں بھی ایم کیوایم کی بے گناہی ثابت ہوگئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ںنے کہاکہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں سے واضح تھاکہ یہ واقعہ فیکٹری کی انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی کانتیجہ تھالیکن اس کاالزام ایک سازش کے تحت ایم کیوایم پر لگادیاگیا، میڈیاپر متعصب اینکرز نے عدالتیں لگائیں، ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیا،بانی وقائدجناب الطاف حسین پرشرانگیزالزامات لگائے ، ایم کیوایم کے کارکنوںکو گرفتار کرکے ان پر تشددکیاگیا، ایم کیوایم کے کارکنوںرحمن بھولااور زبیرکو مرکزی ملز م بناکر پیش کیاگیا، ان پرتشددکے زریعے مرضی کے بیانات لئے گئے اورکینگروکورٹ سے انہیں سزائیں دلوائیں گئیں، لیکن جب ان سزاؤںکوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا توبلدیہ فیکٹری سانحہ کی ساری کہانی کھل کرسامنے آگئی کہ کس طرح اس کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوجھوٹی سزائیں دی گئیں، نہ اس میں گواہ تھے ، نہ شواہدتھے ۔ آج سپریم کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوںرحمان عرف بھولااورزبیر کوبے گناہ قراردیتے ہوئے باعزت بری کردیا جس سے ثابت ہوگیاکہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے کارکنوں پرلگایا جانے والاالزام سراسرجھوٹاتھا، انہیں کینگروکورٹس جو سزاسنائی گئی تھی وہ غلط تھی، ایم کیوایم کے کارکنان بے گناہ تھے، ایم کیوایم بے گناہ تھی۔ 
جناح پور ، حکیم سعید قتل کیس، امجدصابری قتل کیس، علی رضاعابدی قتل کیس اوراسی طرح کے دیگرجھوٹے مقدمات کی طرح ایم کیوایم پر لگایاجانے والایہ مقدمہ بھی جھوٹاثابت ہوا، ایم کیوایم کے کارکنان عدالت سے بے گناہ ثابت ہوئے اورایک بارپھر ایم کیوایم بے گناہ ثابت ہوئی۔ آج پھر ثابت ہوگیاکہ ایم کیوایم پریہ الزام ایک سازش کے تحت لگایاگیاتاکہ ایم کیوایم کوبدنام کیاجاسکے اورعوام کواس سے بدظن کیاجاسکے۔
مصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جنہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں پر یہ جھوٹامقدمہ بنایا،جنہوں نے تشددکے ذریعے ان سے جھوٹے بیانات لئے ، جنہوں نے جھوٹی سزائیںدیں، جنہوں نے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیا، ان سب کوآج ایم کیوایم کے ان کارکنوں سے، قائدتحریک الطاف حسین اورپوری قوم سے معافی مانگناچاہیے۔

https://www.dawn.com/news/2006634/sc-overturns-convictions-of-two-mqm-workers-in-karachis-baldia-factory-fire-case


6/10/2026 9:07:18 AM