Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منائی گئی


ایم کیو ایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منائی گئی
 Posted on: 5/1/2014 1
ایم کیو ایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منائی گئی
عظیم احمد طارق شہید تمام حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
کراچی ۔۔۔ یکم مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منائی گئی جس میں شہید عظیم احمد طارق سمیت تمام حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 21ویں برسی کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک ، کنور نوید جمیل ، خالد سلطان ، اسلم آفریدی ، کنور خالد یونس ، عادل خان ، ڈاکٹر صغیر احمد ، ایم کیو ایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اکان ، کراچی کے سیکٹرز و یونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں سمیت شہداء حق کے سوگوار لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا مرتضیٰ رحمانی نے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اور سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ، ان کے درجات کی بلندی ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ایم کیو ایم کے حق پرستانہ اور انقلابی مشن و مقصد کی کامیابی ، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

9/29/2024 2:16:48 AM