Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید رہےگا۔ الطاف حسین
Posted on: 10/11/2025
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید رہےگا۔ الطاف حسین
#AftabBaqaiRIP
آفتاب الدین بقائی صاحب چاردہائیوں سے تحریک سےجڑے رہے، وہ تحریک کےمخلص، وفادار اورثابت قدم ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے36 برس سعودی عرب میں گزارے اورمحبان پاکستان کے پلیٹ فارم سے مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد 2021ء میں پاکستان آگئےتھے اور تحریکی سرگرمیوں میں فعال ہوگئے۔ 22، اگست2016ء کے بعد جب نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تو ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین کو گرفتارکرلیاگیا، انہیں بدترین تشدد کانشانہ بنایا گیا ،جب پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو شہید کردیا گیا توان کے خلاء کو پورا کرنے اور تحریک امور کو جاری رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی اور آفتاب بقائی کو اس کمیٹی کا انچارج مقررکیا گیا۔ انہوں نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر چند ساتھیوں کے ساتھ میدان عمل میں آکر گلی گلی، محلہ محلہ تنظیمی جدوجہد جاری رکھی اور چھاپے گرفتاریوں کے عمل سے گزر کرپختہ سے پختہ ہوتے رہے، اس دوران باربار کبھی انہیں اورکبھی ان کے صاحبزادے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جاتا رہا، وہ جیل میں بھی رہے لیکن رہائی کے بعد دوبارہ تحریکی خدمات انجام دیتے رہے۔ اس دوران انہیں دل کاعارضہ لاحق ہوا اور وہ اسپتال میں زیرعلاج بھی رہے جبکہ ان پراپنی علیل اہلیہ کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری تھی جن کا ڈائیلاسز چل رہا ہے ۔آفتاب بقائی صاحب نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی علالت کے باوجود تنظیمی جدوجہد ترک نہیں کی اورتحریکی کارکنان سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ دوروز قبل انہیں سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آفتاب بقائی مرحوم سے ہونے والی گفتگو اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو بھلانا بہت مشکل ہے وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے اوران کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ وجاوید رہے گا۔ اللہ تعالیٰ ، آفتاب الدین بقائی صاحب کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین) الطاف حسین 328 ویں فکری نشست سے خطاب 10اکتوبر 2025
https://
youtu.be/OUlREyf4p9o?si
=z6DuQKrIzbwJlM35
2/8/2026 2:43:42 AM
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں آج بہتری
...
03 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن ک
...
02 Feb 2026
جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا
...
01 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
...
01 Feb 2026
اگر الطاف حسین کی عوامی مقبولیت پر کسی کو شک ہے تو کراچی اورحیدرآباد
...
31 Jan 2026
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی علالت کی اطلاعات تشویشناک ہیں
...
31 Jan 2026
26 جنوری2026 بروزپیرکراچی پریس کلب پر @HRCPakistan کیجانب سےوکیل و ہ
...
26 Jan 2026
9 روزگزرجانے کے باوجود ابھی تک آگ لگنے کے سانحات کی روک تھام کے لیے ح
...
26 Jan 2026
کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں
...
25 Jan 2026
فوج،اسٹیبلشمنٹ اور اس کی قائم کردہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے قوم کو کشم
...
25 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us