کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے مقامی شہریوں کوپولیس میں
بھرتی کیاجائے ۔طارق جاوید ، کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
پولیس ورینجر زکے اہلکار خود اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں
جرائم کی واردا توں میں ملوث پولیس اوررینجرز کے افسران اور اہلکاروں کو
فی الفوربرطرف کیاجائے
کراچی کے شہری اپنی جان ومال اور عزتوں کے تحفظ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں میں حفاظتی گیٹ لگائیں،اپنی حفاظت کیلئے لائسنس بنوائیں
حکومت سندھ صرف بیان بازی کررہی ہے ،اسے کراچی کی صورتحال سے غرض نہیں
کراچی کے عوام اس وقت بے آسرا اورسفاک ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں
کراچی کے شہریوں کولوٹنے والے عناصر غیرمقامی ہیں۔ طارق جاوید
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیوبریفنگ سے خطاب
لندن … 24 فروری 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے کراچی میں غیرمقامی پولیس کوہٹاکرشہرسے تعلق رکھنے والوں کوپولیس میں بھرتی کیاجائے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے سنگین معاملے پر جمعرات کی شام ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق جاوید نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے کہاکہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں جس قدرآج ہورہی ہیں اتنی زیادہ کبھی نہیں ہوئی تھیں،پہلے تو بینکوں اور دکانوںمیں چوری اورڈکیتی کی وارداتیں ہوتی تھیں، آج کراچی کے تمام علاقوں میں ، شہرکی تمام سڑکوں اورہرعلاقے میں شہریوں کولوٹاجارہاہے ،حتیٰ کہ گلیوں میں گھروں کے سامنے معصوم شہریوں کولوٹاجارہاہے،شہری زرا بھی مزاحمت کریں توانہیں بیدری اورسفاکی سے گولیاںماری جارہی ہیں۔شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کی روزانہ ہزاروں وارداتیں ہورہی ہیں،جن میں سے تھانوں میں 10فیصد بھی رپورٹ نہیں ہوتیں۔CPLCکی رپورٹس بھی ریکارڈ پر ہیں جوپولیس کے دعووں کی تردیدکرتی ہیں۔انہوں نے کورنگی کازوے پر شہریوں کو لوٹنے کے بڑے واقعہ سے متعلق کہاکہ اب تو کراچی کی شاہراہوں پر روزانہ رات کوسڑکوں پر باقاعدہ ناکے لگاکرایک ہی واردات میں 100 ، 100 لوگوں کو لوٹا جارہا ہے ، اب کراچی لٹیروں،ڈاکوؤں کی جنت بن چکاہے ۔اس موقع پر کراچی می اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ طارق جاوید نے پولیس اوررینجرز کے کردارپر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پولیس ، رینجرز اوران کی درجنوں ایجنسیاں شہر کے کونے کونے پرموجود ہوتی ہیں پھر بھی اسٹریٹ کرائمز کی یہ وارداتیں اسلئے بڑھ رہی ہیں کیونکہ پولیس اوررینجرزاوران کی ایجنسیاں جن کاکام ان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کاخاتمہ کرناہے ان کے اہلکار خود ان وارداتوں کو کروارہے ہیں، جہاں وارداتیں ہوتی ہیں وہاں سے پولیس اوررینجرز والے غائب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کئی پولیس اوررینجرز کے اہلکار اس میں ملوث پائے گئے ،کبھی اگر پکڑے بھی گئے تو انہیں فوراً چھوڑ دیاجاتاہے۔ طارق جاوید نے شہرمیں امن وامان کی سنگین صورتحال پرحکومت سندھ کے کردارپربھی شدیدتنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ صرف بیان بازی کررہی ہے اوراسے کراچی کی اس صورتحال سے کوئی غرض نہیں ہے ،کراچی کے عوام اس وقت بے آسرا اورسفاک ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں۔ طارق جاوید نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کولوٹنے والے عناصر اسٹریٹ کرمنلز اورڈاکو سب غیرمقامی ہیں۔ ایک ڈی آئی جی نے اس حوالے سے میڈیاپر یہ بیان دیاتوحکومت سندھ نے اس کوعہدے سے ہٹادیا۔
طارق جاوید نے کہاکہ ایم کیوایم کے زمانے میں کراچی میں شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں میں گلیوں میں حفاظتی گیٹ لگائے تھے جس سے ان کی گلیاں جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ تھیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے پولیس اوررینجرز کے ذریعے یہ تمام حفاظتی گیٹ ہٹادیے جس کانتیجہ آج کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔طارق جاوید نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کراچی کی اس صورتحال سے بہت دکھ اورافسوس میں مبتلاہیں۔انہوں ن
ے اس حوالے سے جناب الطاف حسین کابیان بھی پڑھ کرسنایاجس میں انہوں نے کراچی کے شہریوںسے اپیل کی تھی وہ اپنی جان وماورماؤں بہنوں کی عزتوں کے تحفظ کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی گلیوں میںحفاظتی گیٹ لگائیں اورآئین وقانون کے تحت لائسنس بنوائیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری روزانہ ڈاکوؤں اوراسٹریٹ کرمنلز کو لاکھوں روپے دے رہیں ،اسٹریٹ کرمنلز کوروزانہ لاکھوں روپے دینے سے بہترہے کہ وہ پیسے آپس میں جمع کرکے اپنی ہرگلی میں حفاظتی گیٹ لگائیں،کم ازکم گلیوںمیں گھر کے دروازے پر لٹنے سے محفوظ رہیںگے۔
طارق جاوید نے مطالبہ کیاکہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے اورشہریوںکے جان ومال کے تحفظ کے لئے زبانی باتیں نہ کی جائیں…عملی اقدامات کئے جائیں،کراچی میں غیرمقامی پولیس کوہٹاکرشہرسے تعلق رکھنے والوںکوپولیس میں بھرتی کیاجائے ،جرائم کی وارداتیں کرنے اورکروانے والے پولیس اوررینجرز کے افسران اوراہلکاروں کوفی الفوربرطرف کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کوبچانے کے لئے چاروں صوبوں کے عوام کوان کے حقوق دینے ہوںگے ،سب کے وجود کوتسلیم کرناہوگا اوراگر جبروستم کا اور طاقت کے ذریعے محروم عوام کودبانے اورکچلنے کی یہ ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھنی ہیں توپھر بہترہے کہ بغیر خون خرابے کے چاروں صوبوں کوآزادی دیدی جائے ، یہی مسئلے کاحل ہے ۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے بھی اظہارخیال کیا۔
٭٭٭٭٭