نثارپنہور کوفوری رہاکیاجائے ،اگران کے خلاف کوئی الزام ہے توانہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ قاسم علی رضا
نثارپنہورکواپنی بے گناہی ثابت کرنے کاموقع دیاجائے ، یہ حق انہیں ملک کا آئین اورقانون بھی دیتاہے۔ قاسم علی رضا
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نثارپہنور کی جبری گمشدگی کے اہم معاملے کو 13 اکتوبر تک ملتوی کرنا انتہائی تشویشناک ہے
انصاف میں تاخیر ، انصاف سے انکارکے مترادف ہے
نثارپہنور کی جبری گمشدگی کوپانچ روز ہوچکے ہیں لیکن اس سنگین واقعہ پر جمہوریت، آزادی صحافت اورانسانی حقوق کے علمبرداروں میں سے کسی نے مذمت کاایک لفظ تک نہیں بولا
قاسم علی رضا کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں وڈیوبریفنگ
لندن … 3 ستمبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور قومی وصوبائی اسمبلی کے سابق رکن نثارپنہور کوفوری رہاکیاجائے اوراگران کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں فوری طورپرعدالت میں پیش کیا جائے اورانہیںاپنی بے گناہی ثابت کرنے کاموقع دیاجائے ، یہ حق انہیں ملک کا آئین اورقانون بھی دیتاہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے یہ مطالبہ ہفتہ کوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورارشدحسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ نثارپنہور بھائی کو29 اور 30اگست 2022ء کی درمیانی شب کراچی میں ان کے گھر سے رینجرز نے گرفتار کیاتھا۔ ان کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کو پانچ روز ہوچکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیاہے ،نہ ہی کسی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیاگیااورنہ ہی ان کے اہل خانہ کوکچھ بتایاجارہاہے کہ نثارپہنور کہاں ہیں اورکس حال میں ہیں۔ قاسم علی رضا نے کہا کہ نثارپہنور کی جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ان کے صاحبزادے محسن پہنور نے پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب یکم ستمبرکوان کی جبری گمشدگی کے خلاف ہائیکورٹ میں اس پٹیشن کی سماعت ہوئی توہائیکورٹ نے نثار پہنور کی بازیابی کے لئے پولیس، رینجرز، حکومت سندھ اور انتظامیہ سے فوری جواب طلب کرنے کے بجائے انہیں 13 اکتوبر تک جواب دینے کاوقت دیاہے، اس طرح اس فوری نوعیت کے معاملے کی سماعت کے لئے ملتوی کردی گئی۔قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پر ان کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود تمام وفاپرست کارکنان اورہمدرد عوام تشویش میں مبتلاہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انصاف اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ہرفرد اس بات پریقین رکھتاہے کہ ،Justice delay Justice denied یعنی انصاف میں تاخیر …انصاف سے انکارکرنے کے مترادف ہے۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ افسوسناک اورالمناک سچائی یہ ہے کہ نثارپہنور بھائی کی جبری گمشدگی کوپانچ روز ہوچکے ہیں لیکن اس سنگین واقعہ پر جمہوریت، آزادی صحافت اورانسانی حقوق کے علمبرداروں
میں سے کسی فرد نے مذمت کاایک لفظ تک نہیں بولا، میڈیانے بھی اس بارے میں کوئی خبرنہیں دی، آخرایساکیوں ہے ؟
قاسم علی رضا نے سندھ ہائیکورٹ سے SOS اپیل کی کہ نثارپہنور کی جبری گمشدگی کے سنگین معاملے کی فوری سنوائی کی جائے ، نثارپنہورکی فوری بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نثارپنہور کوفوری رہاکیاجائے
اوراگران کے خلاف کوئی الزام ہے توانہیں فوری طورپر عدالت میں پیش کیا جائے اورانہیںاپنی بے گناہی ثابت کرنے کاموقع دیاجائے ، یہ حق انہیں ملک کا آئین اورقانون بھی دیتاہے۔ قاسم علی رضانے کہاکہ ہم نثارپنہوربھائی اور اپنے دیگرکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف اوورسیزمیں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں، انسانی حقوق کے تمام ملکی و بین الاقوامی اداروںکوSOS پٹیشنز بھیج رہے ہیں اورانہیں جبری گمشدگیوں کے سنگین معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں ، ہم نثارپہنور اوراپنے دیگر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھارہے ہیں اور جب تک انہیں رہانہیں کیاجاتاہم چین سے نہیں بیٹھیں
گے اور آوازاٹھاتے رہیں گے۔
وڈیوبریفنگ میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن اورایم کیوایم کے سابق رکن عارف آجاکیہ کے یوٹیوب چینل ''ہمارا ہند'' پر پروگرام '' عارف کی بھاشا'' میں نثاراحمد پنہور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کے واقعہ پر کیا جانے والاخصوصی پروگرام بھی پیش کیاگیا۔ اس پروگرام میں نثارپہنور کی جبری گمشدگی کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کی گئیں جو مختلف ممالک میں راہ راست دیکھاگیا۔ پروگرام''عارف کی بھاشا'' میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس پروگروام میں تحریک کے مؤقف کونہایت تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔
٭٭٭٭٭