اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوں اورپوری قوم کو بانی تحریک الطاف حسین کی دلی مبارکباد
میں اپنے تمام وفاپرست اورپرعزم ساتھیوں کوسیلوٹ پیش کرتاہوں جنہوں نے تمام ترجبروتشدد،ریاستی مظالم اورنامساعد حالات کے باوجود اپنی وفاکاسودانہیں کیا
ایسے تمام وفاپرست ساتھی ، نوجوان ، مائیں، بہنیں اوربزرگ میرے سرکاتاج ہیں
اپنے حقوق کے حصول ، انصاف کی بالادستی اورملک کوفوجی اشرافیہ کے جبروتسلط
سے نجات دلانے کے لئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی
آج پھراس عہد کودہراتے ہیں کہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے
چاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم اپنے مشن ومقصداور منزل کے حصول تک اپنی
جدوجہد جاری رکھیںگے۔ اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر پیغام
لندن … 10 جون 2021ئ
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں،بچوں اورپوری قوم کودلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج سے 43سال قبل جامعہ کراچی اے پی ایم ایس او کی شکل میں جس حق پرستی کی تحریک کی بنیادرکھی گئی تھی اس کانام اورپیغام آج پوری دنیااور اس کے تمام بڑے ایوانوں میں پہنچ چکاہے۔
مہاجروں اوردیگرمظلوموں کے حقوق اورملک میں غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب برپاکرنے کے لئے شروع کی گئی ہماری اس جدوجہدکوختم کرنے کے لئے ہم پر بارباربدترین ریاستی مظالم ڈھائے گئے، ہمارے ہزاروں پیارے پیارے ساتھی ہم سے چھین لئے گئے ، سینکڑوںکوعمر بھر کے لئے معذورکردیاگیا، ہزاروںکوگرفتارکرکے جیلوں میں ڈالاگیا، سینکڑوںکوجلاوطن ہونے پر مجبورکردیاگیا، ہمارے خلاف یہ بدترین ریاستی آپریشن آج بھی جاری ہے، ہمارے ہزاروں ساتھی آج بھی مختلف جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،بے شمار کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں، تحریک کامرکز نائن زیرو سیل ہے، ہمارے دفاترمسمارکردیے گئے ،باقی دفاترسیل ہیں، ظلم کی انتہایہ ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیںہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان تمام ترریاستی مظالم کے باوجود اپنے حقوق کے حصول ، انصاف کی بالادستی اورملک کوفوجی اشرافیہ کے جبروتسلط سے نجات دلانے کے لئے ہماری یہ جدوجہدجاری ہے اورانشاء اللہ جاری رہے گی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں اپنے تمام وفاپرست ،پرعزم اورباوفاساتھیوںکوسیلوٹ پیش کرتاہوںجنہوں نے تمام ترجبروتشدد،ریاستی مظالم اورنامساعد حالات کے باوجود اپنی وفاکاسودانہیں کیا اوروہ اپنی وفاپر قائم رہتے ہوئے آج بھی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اوراپنی الطاف بھائی کی قیادت میں تحریکی مشن ومقصدکے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے تمام وفاپرست ساتھی ، نوجوان ، مائیں، بہنیں اوربزرگ میرے سرکاتاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج ایک بارپھرہم اپنے اس عہد کودہراتے ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیںگے اورچاہے کیسے ہی حالات ہوں، ہم اپنے مشن ومقصد اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔
٭٭٭٭٭