ایم کیوایم کے سینئرکارکن سید احمدامام مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین، معاونین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ،
ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران ، کارکنان اور شعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی
لندن … 6، جون2021ئ
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید احمدامام مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی میں کنوینرطارق جاوید، رابطہ کمیٹی کے اراکین، معاونین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنان اور شعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد احمدامام مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی سینئر رہنما محترمہ صفیہ اکبر اور تحریک کے تمام شہدا، کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیااوران کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی مکمل صحتیابی، درازی عمر اور تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا ئیںکی گئیں ۔
٭٭٭٭٭