حیدرآبادمیں ٹرانسفارمر کے پھٹنے کے نتیجے میں کئی معصوم وبے گناہ افراد
کے جاں بحق ہونے کاواقعہ ایک بڑاسانحہ ہے ۔الطاف حسین
حیدرآبادمیں ٹرانسفارمر پھٹنے کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات معصوم شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہیں۔الطاف حسین
حیسکو کے اعلیٰ حکام اورمتعلقہ وفاقی وزیرکے خلاف حیدرآبادکے
معصوم شہریوں کے قتل عمد کامقدمہ قائم کیاجائے ،الطاف حسین
ٹرانسفارمر کے پھٹنے کے واقعات کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ، حیدرآباد میں فوری طورپرتمام ٹرانسفارمر کوتبدیل کیاجائے
حیدرآبادکے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے
اندوہناک سانحہ پر مجھے انتہائی دکھ ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ الطاف حسین
لندن … 24 جولائی 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں ٹرانسفارمر کے پھٹنے کے نتیجے میں کئی معصوم وبے گناہ افراد کے جھلس کر جاں بحق اورشدیدزخمی ہونے کے اندوہناک واقعہ پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شدید گرمی کے موسم میںبھی حیدرآباد کے عوام بجلی کی سہولت سے محروم کردیے گئے ہیں اوروہ بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حیدرآباد میںمختلف علاقوں میں وفاقی ادارے حیسکو کی جانب سے جوٹرانسفارمر لگائے گئے ہیں وہ انتہائی ناقص ہیں،اس بارے میں حیدرآباد کے شہری حیسکو حکام کومسلسل آگاہ کررہے ہیں لیکن حیسکوکی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،گزشتہ دنوں بھی حیدرآباد میںایک ٹرانسفارمرپھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے ، حیسکو کی آنکھیں پھربھی نہ کھلیں اور اب حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کاایک اورہولناک واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں کئی معصوم شہری جاںبحق ہوگئے ہیں اورکئی اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیں ٹرانسفارمر پھٹنے کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے یہ واقعات اوران کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات قتل عمد کے مترادف ہیں لہٰذا حیسکو کے اعلیٰ حکام اورمتعلقہ وفاقی وزیرکے خلاف حیدرآبادکے ان معصوم شہریوں کے قتل عمد کامقدمہ قائم کیا جائے ،ان واقعات میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے شہریوںکو انصاف فراہم کیا جائے، بھاری بلوں کی ادائیگی کی باوجودشہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے اورحیدرآبادمیں فوری طورپرتمام ٹرانسفارمر کوتبدیل کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے جس پر مجھے انتہائی دکھ ہے اورمیں جاں بحق اورجھلس کرزخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کوجنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
٭٭٭٭٭