متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ریحان عبادت سے فون پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
لندن … 26 ستمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ریحان عبادت کو فون کرکے ان سے ان کی والدہ محترمہ سرتاج بیگم کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مرحومہ سرتاج بیگم کافی عرصہ سے علیل تھیں ۔ جناب الطاف حسین نے ریحان عبادت سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں ایک عظیم ہستی ہوتی ہے جس کے جانے کادکھ بھی سب سے عظیم ہوتاہے ۔ انہوں نے ریحان عبادت سے کہاکہ آپ کی والدہ کے انتقال پر مجھے دلی دکھ ہواہے ، ہم نے کل بھی آپ کی والدہ کے لئے دعاکی تھی، آج وہ ہم میں نہیں ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کی رضا میں راضی ہیں اوردعاگوہیںکہ اللہ تعالیٰ سرکاردوعالم ۖ کے صدقے آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورآپ اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭