قائد تحریک الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ سندھ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں' یوم دعا ''کے طورپرمنائی گئی
سالگرہ کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے ، سالگرہ کی گیت گائے گئے ،
جناب الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورجناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی
لندن۔۔۔17، ستمبر2020ئ
سندھ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ'' یوم دعا ''کے طورپر انتہائی سادگی سے منائی گئی۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں، قصبوں اوردیہات میں جناب الطاف حسین کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے ، ا س موقع پر سالگرہ کی گیت گائے گئے ،جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورجناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی۔ اسی طرح ایم کیوایم اوورسیز امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ ، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا، جرمنی ، بیلجئم ، اٹلی اورپرتگال کے تمام چیپٹرزاورخلیجی ممالک کی مختلف ریاستوں میں بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور وفاپرست عوام نے شرکت کی ۔ اجتماعات میں جناب الطاف حسین سے عہدوفاکی تجدید کی گئی اور ان کی صحت وعافیت اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔جناب الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ کے حوالے سے کارکنوںنے اپنے قائد کی خوبصورت تصاویر پرمبنی کئی وڈیوزسوشل میڈیاپر جاری کیں اوراپنے قائدکے اسکیچ اورتصاویر بھی سوشل میڈیاپر چھائی رہیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی ہیش ٹیگ بھی جاری کیاگیاتھا #Sep17thAltafDay جوٹیوٹرپرٹرینڈ میں آیا۔پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردنوجوانوں، خواتین ، بزرگوںاوریوتھ نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کے نام اپنے آڈیو، وڈیوپیغامات کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو خطاب میں تمام وفاپرست کارکنان وعوام کو اپنی سالگرہ کی تقریب'' یوم دعا ''کے طورپرمنانے اورکیک کاٹنے کے بجائے اس رقم سے بارش سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کرنے کی تاکید کی تھی ۔
٭٭٭٭٭