ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 29جون کو اے پی ایم ایس اوکے41ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع منعقد کیاجاے گا
یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں کاجاأز ہ لینے کےلئے ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کواۤرڈینیشن کمیٹی اورچیپٹرز کی کمیٹیوں کے ارکان کا اجلاس
مہاجردشمن قوتین جتنی ہی سازش کرلیں لیکن تحریک کے باغیرت اورباضمیر وفاشعارکارکنان قاأدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ہاشم اعظم
لندن ۔۔۔۔۔۔ 27 جون 2019ئ
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او(APMSO)کے41ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہفتہ 29جون 2019ئ کولندن میں اجتماع منعقد کیاجاأے گا۔ APMSO کے یوم تاسیس کا یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع واٹلنگ کمیونٹی سینٹرواقع ( 145, Orange Hill Road, Edgware Middx, HA8 0TR) میں ہفتہ کولندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے ہوگا۔ اجتماع میںلندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈاوردیگرشہروںسے بھی کارکنان اورہمدرد شریک ہوںگے۔ یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کواۤرڈی نیشن کمیٹی اورچیپٹرز کی کمیٹیوں کے ارکان کاایک اجلاس ہوا جس میں یوم تاسیس کی تیاریوں کاجاأز ہ لیاگیا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہو"ے ایم کیوایم یوکے کے اۤرگناأزر ہاشم اعظم نے کہاکہ اے پی ایم ایس او پاکستان کی وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے بانی تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک کوجنم دیاجوپاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن کرابھری۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او نے قاأدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں مہاجرعوام کومتحد کیااوراپنے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے کاراستہ دکھایا، مہاجردشمن قوتیں شروع سے ہی اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہیںاوراسی وجہ سے ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ئ کوریاستی اۤپریشن شروع کیاگیاجس کاسلسلہ اۤج تک جاری ہے ۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ مہاجردشمن قوتین جتنی ہی سازش کرلیں لیکن تحریک کے باغیرت اورباضمیر وفاشعارکارکنان قاأدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہفتہ کویوم تاسیس کا اجتماع انشاأ اللہ شاندارہوگا۔
٭٭٭٭٭