قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں،رضاکاروں اور تحریک کے تمام شعبہ جات کے کارکنان وذمہ داران کو قائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
تمام ترمشکلات اورنامساعد حالات کے باوجودخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورتحریک کے کارکنوں اورذ مہ داروں نے جس طرح دن رات محنت ولگن اورجانفشانی سے کام کیا ہے اس پر انہیں جتنی بھی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے
رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوبھی کارکنوں کے ساتھ ملکرمحنت سے کام کرنے پر خراج تحسین
کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر گفتگو
لندن ۔۔۔۔ 17 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عیدلاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں،رضاکاروں اور تحریک کے تمام شعبہ جات کے کارکنان وذمہ داران کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ترمشکلات اورنامساعد حالات کے باوجودخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورتحریک کے مختلف تنظیمی شعبوں کے کارکنوں اورذ مہ داروں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے جس طرح دن رات محنت ولگن اورجانفشانی سے کام کیا ہے اس پر انہیں جتنی بھی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوبھی کارکنوں کے ساتھ ملکرمحنت سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔