Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسئلہ بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کااگلالیکچر منگل 4 ستمبر کوہوگا


مسئلہ بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کااگلالیکچر منگل 4 ستمبر کوہوگا
 Posted on: 9/2/2018 1
مسئلہ بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کااگلالیکچر منگل 4 ستمبر کوہوگا 
جناب الطاف حسین مسئلہ بلوچستان کی تاریخ ،اس کے پس منظراور اس کے تاریخی پہلوؤں کوبیان کررہے ہیں 
مسئلہ بلوچستان کی تفصیلات بہت طویل ہیں جنہیں ایک نشست میں بیان کرناممکن نہیں ہے
آج پہلے لیکچرمیں قائدتحریک الطاف حسین نے بلوچستان کی تاریخ اوربلوچستان کے پاکستان کے ساتھ
الحاق کی تفصیلات تاریخی واقعات اور ثبوت وشواہد کی روشنی میں بیان کی ہیں

لندن ۔۔۔ یکم ستمبر 2018ء
مسئلہ بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم قائدتحریک جناب الطاف حسین کااگلالیکچر منگل 4 ستمبر 2018ء کوہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے آج بروزہفتہ بلوچ عوام سے انتہائی اہم خطاب کیا۔یہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا۔ جناب الطاف حسین مسئلہ بلوچستان کی تاریخ ،اس کے پس منظراور اس کے تاریخی پہلوؤں کوبیان کررہے ہیں ۔ان کی تفصیلات بہت طویل ہیں جنہیں ایک نشست میں بیان کرناممکن نہیں ہے۔آج کے لیکچرمیں جناب الطاف حسین نے بلوچستان کی تاریخ اوربلوچستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تفصیلات تاریخی واقعات اور ثبوت وشواہد کی روشنی میں بیان کی ہیں۔اس سلسلے کااگلا لیکچر منگل 4 ستمر2018ء کوپاکستان وقت شام سات بجے سے 8بجے کے درمیان ہوگا۔ اپنے اگلے لیکچر میں وہ بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم اوران کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین کایہ فکرانگیزخطاب بلوچستان کی اصل تاریخ سے آگاہی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ رابطہ کمٹی نے بلوچوں ،مہاجروں اوردیگرقوموں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بالخصوص طلبہ وطالبات، یوتھ اورmillennials سے گزارش کی ہے کہ وہ مسئلہ بلوچستان کے پس منظراورتاریخ سے آگاہ ہونے کے لئے قائدتحریک الطا ف حسین کے لیکچر کوخودبھی سنئے اوردیگرلوگوں خصوصاً یوتھ کوضرور شیئر کیجئے تاکہ وہ بھی بلوچستان کی تاریخ ،مسئلہ بلوچستان کے پس منظراورتاریخی حقائق سے آگاہ ہوسکیں۔


1/9/2025 5:36:14 PM