ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 40واں یوم تاسیس منایاگیا
ساؤتھ افریقہ کے چیپٹرز جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اورڈربن میں یونٹ آفسز میں یوم تاسیس کی تقاریب منعقد کی گئیں
جوہانسبرگ ۔۔۔ 14 جون 2018ء
دیگراوورسیزیونٹوں کی طرح ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا 40واں یوم تاسیس منایاگیا۔ اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے چیپٹرز جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اورڈربن میں یونٹ آفسز میں یوم تاسیس کی تقاریب منعقد کی گئیں جن میں کارکنوں اورہمدردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کیک کاٹاگیا، بانی تحریک جناب الطا ف حسین سے تجدیدعہد وفا کیاگیا، شہداء کوزبردست خراج عقید ت پیش کیاگیا اورلاپتہ کارکنوں کی بازیابی، اسیروں کی رہائی اورقائدتحریک الطا ف حسین کی درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔
*****