حضرت امجدصابری شہید کی شہادت پاکستان کاایسانقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔الطاف حسین
حضرت امجدصابری نے اپنے فن کے ذریعے صوفیائے کرام کی تعلیمات کوفروغ دیا ، امن وآشتی کا پیغام پھیلاکر ملک کی خدمت کی
ملک بھرمیں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے عناصرنے امجدصابری جیسی ہستی کو دہشت گردی کانشانہ بنا کرملک وقوم کو
ناقابل تلافی نقصان سے دورچارکردیا۔ الطاف حسین
سفاک دہشت گردوں نے امجدصابری کو شہید کر کے ایسی ہستی کوہم سے چھین لیاجوفن اورمعرفت کی دنیا کا روشن ستارہ تھی۔ الطاف حسین
حضرت امجدصابری شہید اپنے فن اورشخصیت کے ذریعے ہمارے درمیان ہمیشہ رہیں گے۔الطاف حسین
ممتازصوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی دوسری برسی پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاخراج عقیدت
آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ، حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہارہمدردی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتازصوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی دوسری برسی پر اپنے بیان میں کہاہے کہ حضرت امجدصابری شہید کی شہادت پاکستان کاایسانقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ حضرت امجدصابری نے اپنے فن کے ذریعے صوفیائے کرام کی تعلیمات کوفروغ دیابلکہ اسلام کے امن وآشتی کے پیغام کوپھیلاکر ملک کی بھی خدمت کی لیکن وہ عناصر جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے مخصوص عناصرکی آشیرباد سے انتہاپسندی اورعسکریت پسندی کے ذریعے ملک بھرمیں دہشت گردی کابازارگرم کیاانہوں نے کراچی میں حضرت امجدصابری جیسی ہستی کوبھی اپنی دہشت گردی کانشانہ بنایااورملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان سے دورچارکردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گردوں نے حضرت امجدصابری کو شہید کر کے ایک ایسی ہستی کوہم سے چھین لیاجوفن اورمعرفت کی دنیا کاایک روشن ستارہ تھی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امجدصابری شہید اپنے فن اورشخصیت کے ذریعے ہمارے درمیان ہمیشہ رہیں گے اورصابری فیملی قوالی کے جس فن کے ذریعے دین کی خدمت کررہی ہے اس کاسلسلہ جاری رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے حضرت امجدصابری شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت امجدصابری شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے ۔
*****