نوجوان طالبہ سبیکا عزیز کی شہادت یقیناًایک بڑا سانحہ ہے۔الطاف حسین
سبیکا عزیز کی شہادت تمام تمام خاندان کے لئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہوسکتی ۔ الطاف حسین
اس سانحہ پر سبیکاعزیزکے پورے خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
سبیکاعزیزاس دنیاسے چلی گئیں لیکن وہ سب کی یادوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گی۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 21 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے ہولناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والی کراچی کی نوجوان طالبہ سبیکا عزیز کے والد عزیزشیخ اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سبیکا عزیز ایک ہونہارطالبہ تھیں جوحصول علم کے دوران ایک سفاک شخص کی گولیوں کانشانہ بنی اورحصول علم میں ہی اپنی جان دیدی۔جناب الطاف حسین نے سبیکا عزیز شہیدکے والد عزیز شیخ اورتمام اہل خانہ سے کہاکہ سبیکا کی شہادت یقیناًایک سانحہ ہے اورتمام اہل خانہ اورتمام خاندان کے لئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہوسکتی ۔اس سانحہ پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ سبیکاعزیزاس دنیاسے چلی گئیں لیکن وہ سب کی یادوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گی۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سبیکا عزیز کی مغفرت فرمائے،ان کو بدرجہ عطاکرے اورتمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطا کرے
*****