رینجرز کی جانب سے سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرکے ان پر پی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان ،کنوینرایم کیوایم
|
Posted on: 4/23/2018
|
رینجرز کی جانب سے سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرکے ان پر پی ایس پی میں شامل ہونے
کیلئے دباؤڈالا جارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان ،کنوینرایم کیوایم
کراچی ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،ٹنڈوالہ یاراوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کورینجرزکے دفاترمیں بلاکر کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں
بلدیاتی نمائندوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کانام لیا، ایم کیوایم کونہ چھوڑا اور پی ایس پی میں شامل نہ ہوئے تو بہت براحشرکیاجائے گا۔اسی طرح کی دھمکیاں انہیں نامعلوم فون نمبروں سے بھی مسلسل موصول ہورہی ہیں
جوافرادیہ عمل کررہے ہیں وہ اپنے حلف سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے رینجرزاوردیگرریاستی اداروں کی جانب سے سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرکے ان پر پی ایس پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤڈالنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پی ایس پی ٹولہ اسٹیبلشمنٹ کاتشکیل کردہ ہے اوراس ٹولے کوکراچی اورسندھ کے شہروں پر مسلط کرنے کیلئے ریاستی طاقت کابھرپور استعمال کیا جارہاہے،اب تک ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کواوردیگر ذمہ داروں کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے کرانہیں پی ایس پی ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکیاگیااوراب کراچی ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،ٹنڈوالہ یاراوردیگرشہروں میں منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلروں کورینجرزکے دفاترمیں بلابلاکررینجرز کے اعلیٰ افسران کھلی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کانام لیا، ایم کیوایم کونہ چھوڑا اور پی ایس پی میں شامل نہ ہوئے توانہیں گرفتارکرلیاجائے گااور بہت براحشرکیاجائے گا،اسی طرح کی دھمکیاں انہیں نامعلوم فون نمبروں سے بھی مسلسل موصول ہورہی ہیں اورانہیں پی ایس پی میں شامل ہونے پر دباؤ ڈالاجارہاہے،جبکہ ایم کیوایم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں اور کارکنوں کوبھی گرفتارکرکرکے پی ایس پی میں شامل کروایاجارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے اس صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ رینجرزاوردیگرریاستی اداروں کا کام امن وامان کاقیام ہے ،کیا ان کایہ کام ہے کہ وہ منتخب نمائندوں اورسیاسی کارکنوں کو ان کی پارٹی چھوڑنے، انہیں اپنی قیادت سے لاتعلقی اختیارکرنے اورکسی مخصوص ٹولے میں شامل ہونے کیلئے دباؤ اور دھمکیوں کے ہتھکنڈے اختیار کریں؟ انہوں نے کہا کہ جوافرادیہ عمل کررہے ہیں اورسیاسی معاملات میں اس طرح ملوث ہورہے ہیں وہ اپنے حلف سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کے بعد اب منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پی ایس پی ٹولے میں شامل کرانے کیلئے دی جانے والی ان دھمکیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپریشن کامقصددراصل ایم کیوایم کوختم کرنااوراسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولے کو مسلط کرنااورمہاجرعوام کومکمل طور پر غلام بناناہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ عوام کس جماعت کوپسندکریں، کس کوناپسندکریں، کس میں شامل ہوں اور کس کومستردکریں اس کاحق عوام کوہے کسی ریاستی ادارے کونہیں، یہ عمل بندکیاجائے اورعوام کافیصلہ عوا م کوکرنے دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے جبر کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کے دلوں سے قائدتحریک الطا ف حسین کی محبت کونکالانہیں جاسکتا اورہم ان کارکنان کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں جو ان ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی وفاپر قائم ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے جمہوریت پریقین رکھنے والے حلقوں سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کانوٹس لیں اوران آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کریں۔
*****
|
1/9/2025 11:51:29 PM
|
|