فری کراچی مہم،اس کے ترجمان ندیم نصرت اوراس سے وابستہ افرادسے ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کا کوئی تعلق نہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
|
Posted on: 2/24/2018
|
فری کراچی مہم،اس کے ترجمان ندیم نصرت اوراس سے وابستہ افرادسے ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کا
کوئی تعلق نہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ندیم نصرت یاکوئی بھی فردجوتحریک کی قیادت کے خلاف کارکنوں اور ہمدردوں کو ورغلارہاہے وہ دراصل سرکاری
ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی
پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے کی طرح فری کراچی مہم بھی دراصل ایم کیوایم کے خلاف اورمہاجروں کوتقسیم کرنے کی
سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
تمام باوفاکارکنان اورمہاجرعوام قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اوروہ اپنے اتحادسے ہر سازش کوناکام بنائیں گے
تحریک کے بزرگ رہنما ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی شہادت میں آئی ایس آئی ، رینجرزاورراؤانوار ملوث ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم اس بارے میں بھی معلومات جمع کررہی ہے کہ ڈاکٹرصاحب کی شہادت اورسرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں میں اور
کون سے سازشی عناصر ملوث ہیں۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔24، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض عناصر امریکہ میں چلائی جانے والی ’’ فری کراچی مہم ‘‘ کو ایم کیوایم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو گمراہ کن ہے ۔ فری کراچی مہم،اس کے ترجمان ندیم نصرت اوراس سے وابستہ افرادسے ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کوگمراہ کرنے کے لئے یہ کہاجارہاہے کہ فری کراچی مہم ایم کیوایم کی جانب سے اور قائدتحریک الطاف حسین کی زیرسرپرستی چلائی جارہی ہے جوکہ سراسرجھوٹ اورپروپیگنڈہ ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ایم کیوایم کے کنوینرہونے کے باوجود ازخودفری کراچی مہم چلانے پر ہی ندیم نصرت کورابطہ کمیٹی کی ذمہ داری اورایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کیاجاچکاہے ۔اب ان کے کسی بھی عمل سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا ندیم نصرت یاکوئی بھی فردجو’’ فری کراچی مہم‘‘ کوایم کیوایم سے جوڑنے کی کوشش کررہاہے اورتحریک کی قیادت کے خلاف کارکنوں اور ہمدردوں کو ورغلارہاہے وہ اس طرح دراصل آئی ایس آئی اوردیگرسرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے کی طرح فری کراچی مہم بھی دراصل ایم کیوایم کے خلاف اورمہاجروں کوتقسیم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک کے بزرگ رہنما ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی شہادت میں آئی ایس آئی ، رینجرزاورراؤانوار ملوث ہے تاہم ایم کیوایم اس بارے میں بھی معلومات جمع کررہی ہے کہ ڈاکٹرصاحب کی شہادت اورسرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں میں اورکون سے سازشی عناصر ملوث ہیں۔ اس بارے میں آئندہ کارکنوں اورعوام کو آگاہ کیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بارپھرتمام کارکنوں کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ ندیم نصرت سے کسی قسم کاکوئی رابطہ نہ رکھیں اورتنظیمی ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اورکسی قسم کے گمراہ کن پروپیگنڈے کاشکار نہ ہوں اوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا بھرمیں موجود ایم کیوایم کے تمام باوفاکارکنان اورمہاجرعوام قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اوروہ اپنے اتحادسے ہر سازش کوناکام بنائیں گے۔
*****
|
1/10/2025 12:32:15 AM
|
|