Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے کہ بانیان پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین


جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے کہ بانیان پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین
 Posted on: 5/13/2017
جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے کہ بانیان پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین
تحریک آزادی اور تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولاناحسرت موہانی کا کردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین
جوقومیں اپنے محسنوں کوفراموش کردیتی ہیں تاریخ میں انکا نام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹ جاتا ہے، الطاف حسین
حریت پسندوں کی مخبریاں کرنے والے آج پاکستان کے سب سے بڑے ٹھیکیدار بن چکے ہیں، الطاف حسین
رئیس الاحرار اورتحریک آزادی کے جید رہنما مولانا حسرت موہانی کی 66 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مولانا حسرت موہانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے کہ بانیان پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ رئیس الاحرار اورتحریک آزادی کے جید رہنما مولانا حسرت موہانی کی 66 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک آزادی اور تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولاناحسرت موہانی کا کردار ناقابل فراموش ہے، مولانا حسرت موہانی تحریک پاکستان کے ان عظیم رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے برصغیرکے مسلمانوں کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی اورآزادی کے حصول کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اوراپنی انقلابی شاعری سے برصغیرکے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک آزادی کے دوران حریت پسندوں کی مخبریاں کرکے جاگیریں حاصل کرنے والے آج پاکستان کے سب سے بڑے ٹھیکیدار بن چکے ہیں اور بانیان پاکستان اوران کی اولادوں کی قربانیوں کو فراموش کرکے احسان فراموشی کا عمل کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے تعصب اورنفرت کا یہ عالم ہے کہ آج پاکستانی میڈیا میں نہ تو بانیان پاکستان کا دن منایا جاتا ہے اورنہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جوقومیں اپنے محسنوں کوفراموش کردیتی ہیں تاریخ میں انکا نام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹ جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مولانا حسرت موہانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گی اور جب تک ایک بھی مہاجر زندہ ہے بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

*****

7/18/2024 4:31:27 PM