Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثاربڑے شوق سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کریں لیکن ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام ان کی گیدڑبھپکیوں میں نہیں آئیں گے،


چوہدری نثاربڑے شوق سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کریں لیکن ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام ان کی گیدڑبھپکیوں میں نہیں آئیں گے،
 Posted on: 5/12/2017
چوہدری نثاربڑے شوق سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کریں لیکن ایم کیوایم
کے کارکنان اورمہاجرعوام ان کی گیدڑبھپکیوں میں نہیں آئیں گے، 
مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر ہونے والاخودکش حملہ سیکوریٹی فورسزکی ناکامی اور نااہلی ہے ، 
جب تک چوہدری نثارجیسے لوگ وفاقی وزارت داخلہ کے منصب پر فائز ہوں گے ملک سے دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوسکتی
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو تو فوج اورسیکوریٹی فورسز فرشتہ اور ہیرو بناکرپیش کررہی ہیں ، خودکش حملے کے لئے جانے والی نورین لغاری کے بارے میں فوج کے ترجمان صفائی پیش کررہے ہیں کہ نورین لغاری دہشت گرد نہیں ہے
کیاچوہدری نثاریہ چاہتے ہیں کہ مہاجر نوجوان عدم تشدد اورامن پسندی کا راستہ ترک کردیں؟
سیاسی استحکام کیلئے لازمی ہے کہ سیاسی امورمیں فوج کاعمل دخل ختم کیاجائے ، پاکستان اور موجودہ فوج ایک ساتھ نہیں چل سکتے 
پی آئی بی ٹولہ کے افراد نے قائدتحریک سے لاتعلقی کرلی ہے توان کی جماعت سے بھی لاتعلقی اختیارکریں،ان کے نام پر ملنے والی اسمبلیوں کی نشستیں بھی چھوڑیں
حقیقی کی طرح اسٹیبلشمنٹ کاتشکیل کردہ پی ایس پی ٹولہ عوام کے حقو ق کیلئے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے مہاجردشمن ایجنڈے پر کام کررہاہے
جومہاجروں کے حقوق کی بات کی مخالفت کرے وہ مہاجروں کادوست کیسے ہوسکتاہے
حق پرست یوسی ناظم محمدفاروق پر تشددکے ذریعے پی ایس پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالاجارہاہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، واسع جلیل اورقاسم علی رضا کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس 

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاربڑے شوق سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کریں لیکن ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام ان کی گیدڑبھپکیوں میں نہیں آئیں گے، مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر ہونے والاخودکش حملہ سیکوریٹی فورسزکی ناکامی اور نااہلی ہے ، جب تک چوہدری نثارجیسے لوگ وفاقی وزارت داخلہ کے منصب پر فائز ہوں گے ملک سے دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوسکتی ۔ ان خیالات کااظہارمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، واسع جلیل اورقاسم علی رضا نے آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فوج اورایف سی نے پورے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے جہاں لوگوں کوقدم قدم پر فوج اورایف سی کی چیک پوسٹوں سے چیکنگ کے عمل سے گزرناپڑتاہے، اس کے باوجود مستونگ میں آج دہشت گردی کایہ اتنابڑاواقعہ رونماہوگیا ، فوج ،ایف سی اورانٹیلی جینس ایجنسیاں اس واقعہ کوخودکوبری الذمہ قرارنہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال 8 اگست 2016ء کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملہ ہواتھاجس میں 100 سے زیادہ سینئروکلاء شہید وزخمی ہوئے تھے ۔اس المناک واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن نے اس واقعہ کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ کئے جانے اور چوہدری نثارکے کالعدم جہادی تنظیموں سے تعلقات ، روابطہ اور سہولت کاری کا واضح الفاظ میں ذکرکیا ہے۔ اورآج مستونگ میں خودکش دھماکہ ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ دھماکے اوردہشت گردی اسلئے ہورہی ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیرداخلہ کے منصب پرفائزہیں جوکالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں ۔وہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم بچوں کاقتل عام کرنے والے دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں سے چھپ چھپ کرملتے ہیں، جب تک انتہاء پسند دہشت گردوں کے سہولت کار چوہدری نثارجیسے لوگ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز رہیں گے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ آج مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے اوراس جیسے بے شمار خودکش دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو تو فوج اورسیکوریٹی فورسز فرشتہ اور ہیرو بناکرپیش کررہی ہیں ، خودکش حملے کے لئے جانے والی نورین لغاری کے بارے میں فوج کے ترجمان صفائی پیش کررہے ہیں کہ نورین لغاری دہشت گرد نہیں ہے مگر ایم کیوایم اوراپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے بلوچوں کوطاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اگریہی طرزعمل جاری رہاتوملک سے دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکے گا۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، چمن بارڈر پرافغانستان، پونچھ سیکٹر میں بھارت گولہ باری ہورہی ہے اورتیسری جانب ایران پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے کرنے کی دھمکی دے رہا ہے ایسے وقت میں چوہدری نثار علی خان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف زہراگل کرپاکستان اور اس کے عوام کی کون سی خدمت کررہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ قائد تحریک گزشتہ 26 برسوں سے لندن میں مقیم اور ایک قانون پسندشہری کی زندگی گزاررہے ہیں، ہم اس قسم کے ریڈ وارنٹ کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں ، اس کے قانونی معاملات کی باریکیوں کو بھی جانتے ہیں اورچوہدری نثار سے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ وہ ریڈوارنٹ جاری کرنے کاشوق بھی پورا کرکے دیکھ لیں اور ایک نہیں ایک ہزار ریڈ وارنٹ جاری کریں، نہ قائدتحریک الطاف حسین اورنہ ان کے کارکنان ومہاجرعوام، کوئی بھی چوہدری نثارکی گیڈربھپکیوں میں نہیں آئے گا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ماورائے عدالت قتل پر، چھاپے گرفتاریوں پر، کارکنان کی جبری گمشدگیوں جیسے مظالم پربھی ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ، تین سال سے جاری ظالمانہ آپریشن میں مہاجروں نے رینجرز وپولیس کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف مزاحمت کی اورنہ ہی کسی کو ایک کنکرمارا ، کیاچوہدری نثاریہ چاہتے ہیں کہ مہاجر نوجوان عدم تشدد اورامن پسندی کا راستہ ترک کردیں؟
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ فوج کابنیادی کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرناہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں فوج ملک کے سیاسی امورمیں مسلسل مداخلت کرتی ہے ، فوج نے اپنے بنیادی کام کوایک طر ف رکھ دیاہے اوروہ سیاسی جماعتوں کی تشکیل، ان کوتوڑنے، ان میں گروپ بنانے اوران کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہے، پہلے مسلم لیگ بنائی ، پھراس میں کئی گروپ بنائے ، پی ٹی آئی بنائی ، ایم کیوایم کوتوڑنے اورکچلنے میں ناکامی کے بعد اس میں گروپ بنائے ، پہلے حقیقی بنائی ، پھرپی ایس پی بنائی اوراب ایم کیوایم کے اندرہی سے لوگوں کوبانی وقائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلق کرواکرپی آئی بی ٹولہ تشکیل دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ دیکھ کرنہ صرف ایم کیوایم بلکہ تمام ہی جمہوریت پسند لوگ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے لازمی ہے کہ سیاسی امورمیں فوج کاعمل دخل ختم کیاجائے کیونکہ پاکستان اور موجودہ فوج ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی آئی بی ٹولہ کے افراد یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بانی ایم کیوایم سے لاتعلقی کرلی ہے ،اگرانہوں نے قائدسے لاتعلقی کرلی ہے توان کی جماعت سے بھی لاتعلقی اختیارکریں،ان کے نام پر ملنے والی اسمبلیوں کی نشستیں بھی چھوڑیں،آپ کی نشستیں اسمبلی کی رکنیت قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملیں۔۔۔اس قائدنے رات دن تقریریں کرکے۔۔۔عوام سے اپیلیں کرکے تمہیں کامیاب کروایا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے توتمہیں تحریک کی ذمہ داری بطورامانت دی تھی ۔۔۔تم نے ایک بارنہیں بلکہ کئی بارقرآن مجیدپرہاتھ رکھ کر اس امانت کی حفاظت کی قسم کھائی تھی لیکن تم نے قائدتحریک الطاف حسین کی اس جماعت پر ہی قبضہ کرلیا،یہ قائدتحریک الطاف حسین کی امانت میں خیانت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تم نے قائدسے لاتعلقی کرلی ہے تواس کی جماعت کے وارث کیسے بن بیٹھے ؟
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پی ایس پی ٹولہ کے حوالے سے کہاکہ حقیقی کی طرح اسٹیبلشمنٹ کاتشکیل کردہ پی ایس پی ٹولہ عوام کے حقو ق کیلئے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے مہاجردشمن ایجنڈے پر کام کررہاہے ۔ جس کا سب سے بڑاثبوت ہے کہ مہاجردشمن اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم مہاجروں کے حقوق کی بات کرناچھوڑدیں ،مہاجرنام لیناچھوڑدیں،آج پی ایس پی ٹولے کاسرغنہ مصطفےٰ کمال اپنی ہرتقریرمیں مہاجروں کویہ پیغام دے رہاہے کہ وہ مہاجر حقوق کی بات نہ کریں،حتیٰ کہ وہ یہ کہہ رہاہے کہ ’’ مہاجرحقوق کی بات کرنا مہاجردشمنی ہے ‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ جومہاجروں کے حقوق کی بات کی مخالفت کرے وہ مہاجروں کادوست کیسے ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرز ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکرکے تشددکے ذریعے ان پر دباؤڈال رہی ہے کہ وہ پی ایس پی میں شامل ہوجائیں ورنہ انہیں ماردیاجائے گایامقدمات میں ملوث کردیاجائے گا،جوکارکنان جیلوں میں ہیں ان پردباؤ ڈالاجارہاہے کہ اگروہ پی ایس پی میں شامل ہوجائیں توان کی رہائی ممکن ہوجائے گی خواہ ان کے خلاف کتنے ہی سنگین مقدمات کیوں نہ بنائے گئے ہوں۔ ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹرکے سابق ذمہ دارشہزادکوگزشتہ سال گرفتارکرکے رینجرزنے یہ دعویٰ کیاکہ وہ امجدصابری کے قتل میں ملوث ہے ۔ میڈیاپر بڑی بڑی خبریں نشرکی گئیں ، قیدمیں اس پر تشدد کے ذریعے پی ایس پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالاگیا،جب وہ اس کے لئے راضی ہوگیا تو شہزاد کورہاکردیاگیا وہ پی ایس پی کے دفتر سے نمودار ہوا۔ 
انہوں نے کورنگی سے منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے حق پرست یوسی ناظم محمدفاروق کی گرفتاری کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ انہیں چارروزقبل گرفتارکیاگیاتھا ، وہ بھی اب تک لاپتہ ہیں ، خدشہ ہے کہ ان پر بھی تشددکے ذریعے پی ایس پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ، فوج اورریاستی اداروں کواپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ، ریاستی مظالم کے ذریعے مہاجرعوام کودیوارسے لگانے کے نتائج مثبت برآمدنہیں ہوں گے۔ 

*****

7/18/2024 4:22:13 PM