Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ذوالفقارمرزااور نبیل گبول سمیت عزیزبلوچ کی سرپرستی کرنے والے تمام افراداورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


ذوالفقارمرزااور نبیل گبول سمیت عزیزبلوچ کی سرپرستی کرنے والے تمام افراداورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 4/12/2017
ذوالفقارمرزااور نبیل گبول سمیت عزیزبلوچ کی سرپرستی کرنے والے تمام افراداورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پیپلزپارٹی کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے عزیربلوچ اورگینگ وارکے کئی جرائم پیشہ افراد پرمبنی پیپلزامن کمیٹی تشکیل دی
لیاری سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے الیکشن کے موقع پر عزیربلوچ سے وفاداری کاحلف اٹھایا
عزیربلوچ کو مضبوط کرنے کیلئے قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھاکراپنی کابینہ اوررہنماؤں کے ہمراہ لیاری جاکراس کی خدمت میں حاظرہوئے 
ذوالفقار مرزاکی سرپرستی میں ہی عزیزبلوچ اورگینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے کراچی میں قتل وغارتگری، دہشت گردی،
بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان اورسنگین جرائم کاارتکاب کیا، شہرکاکوئی بھی تاجریادکاندار ان جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہ تھا
درجنوں مہاجرنوجوانوں کوباقاعدہ شناخت کرکے اغواکرکے لیاری لے جاکرسفاکی سے قتل کیاگیا 
بھتہ دینے سے انکارکرنے پر شیرشاہ کباڑی مارکیٹ پر حملہ کرکے درجنوں معصوم وبے گناہ دکانداروں کاوحشیانہ قتل عام کیاگیا
عزیربلوچ اورگینگ وارکے ان سفاک دہشت گردوں نے کچھی کمیونٹی کی آبادیوں پرکئی بار راکٹوں اورجدیدہتھیاروں سے حملے
کرکے درجنوں معصوم کچھی نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی جانیں لیں
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں پرتوقائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسننے پرسہولت کاری کا مقدمہ قائم
کرلیاگیا، بیشتر کو گرفتار کرلیا گیا ، بزرگ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف تاحال جیل میں ہیں
عزیربلوچ کی جانب سے قتل عام اوردیگرسنگین مجرمانہ کارروائیوں میں سرپرستی کرنے والوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالاجارہاہے
عزیربلوچ نے جوکچھ بھی کیا،اس میں وہ اکیلانہیں ،عزیربلوچ کو اسلحہ اورپیسے سے معاونت کرنے اوراس کی سرپرستی کرنے والے
تمام سہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ لیاری گینگ وارکے مرکزی کردارعزیزبلوچ کے ساتھ ساتھ ذوالفقارمرزا، نبیل گبول سمیت اس کی سرپرستی کرنے والے تمام افراد کوبھی فی الفورگرفتارکیاجائے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے دیرینہ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے عزیربلوچ اورگینگ وارکے کئی جرائم پیشہ افراد پرمبنی پیپلزامن کمیٹی تشکیل دی، ذوالفقارمرزانے کھلے عام عزیربلوچ اورگینگ وارکے جرائم پیشہ افرادکواسلحہ اوراس کے لائسنس فراہم کرنے اوران جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے اعلانا ت کئے،لیاری سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے الیکشن کے موقع پر عزیربلوچ سے وفاداری کاحلف اٹھایا، پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھاکراپنی پوری کابینہ اوررہنماؤں کے ہمراہ لیاری جاکر عزیربلوچ کی خدمت میں حاظرہوئے تاکہ اسے مزیدمضبوط کیاجاسکے ، 


پیپلزپارٹی کی حکومت خصوصاً سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکی سرپرستی میں ہی عزیزبلوچ اورگینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے کراچی میں قتل وغارتگری، دہشت گردی، بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان اورسنگین جرائم کاارتکاب کیا، مہاجرنوجوانوں کوباقاعدہ شناخت کرکرکے بسوں سے اتار اتار کر اور اغواکرکے لیاری لے جاکرسفاکی سے انہیں قتل کیا، ان کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے ، بھتہ دینے سے انکارکرنے پر شیرشاہ کباڑی مارکیٹ پر حملہ کرکے درجنوں معصوم وبے گناہ دکانداروں کاوحشیانہ قتل عام کیا، عزیربلوچ اورگینگ وارکے ان سفاک دہشت گردوں نے کچھی کمیونٹی کی آبادیوں پرکئی بار راکٹوں اورجدیدہتھیاروں سے حملے کرکے درجنوں معصوم کچھی نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی جانیں لیں اورظلم وبربریت کا بازار گرم کیا، کراچی کے تاجروں،صنعتکاروں،دکانداروں اورسرمایہ داروں کوبھتے کی پرچیوں کے ساتھ بندوق کی گولیاں بھیجی جاتی تھیں، شہرکاکوئی بھی تاجریادکاندار ان جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہ تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ویسے تو ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں پرقائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسننے پر سہولت کاری کا مقدمہ قائم کرلیاگیا، بیشترکوگرفتارکرلیاگیا، حتیٰ کہ بزرگ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کو محض تقریرسننے پر سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کرلیاگیااوروہ تاحال جیل میں ہیں جبکہ عزیربلوچ اوراس کے سفاک دہشت گردوں پر مشتمل گینگ کی جانب سے شہرمیں قتل عام اوردیگرسنگین مجرمانہ کارروائیوں میں سرپرستی کرنے والوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرحکومت سندھ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوراس کی حکومت کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا ، نبیل گبول اوران جیسے دیگرلوگوں کی سرپرستی نہ ہوتی توعزیربلوچ جیسے جرائم پیشہ افراد شہرمیں نہیں پنپ سکتے تھے ، عزیربلوچ نے جوکچھ بھی کیا،اس میں وہ اکیلانہیں لہٰذا عزیربلوچ کو اسلحہ اورپیسے سے معاونت کرنے اوراس کی سرپرستی کرنے والے تمام سہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائے اوران کے خلاف بھی قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ 
*****

7/18/2024 4:26:00 PM