Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں۔ الطاف حسین


آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/5/2017 1
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں
ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں۔ الطاف حسین
میں فوج کے خلاف نہیں غلط پالیسیوں کے خلاف ہوں، آپ الطاف حسین کوپاکستان کادشمن نہیں دوست سمجھیں 
میں پاکستان کا تھا، پاکستان کے ہی لئے ہوں اورپاکستان ہی کارہوں گا،مجھے پاکستان کی سلامتی وبقاء عزیزہے
میں نے فوج کی حمایت میں ایک ملین کی ریلی نکالی اورکھڑے ہوکرفوج کوسیلوٹ کیا لیکن مجھے سراہنے کے بجائے میری جماعت
کے خلاف ہی ایکشن کیاگیا، میرے بے گناہ ساتھیوں کاماورائے عدالت قتل کیا گیا ،انہیں لاپتہ کیاگیا
مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہونگی لیکن جب ظلم ہورہاہو، کوئی سننے والانہ ہوتوآخر میں انصاف کیلئے کہاں جاؤں؟خدارا انصاف کیجئے
جن لوگوں کو ایم کیوایم سے خارج کیاگیا سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورسابق ڈی جی رینجرز کی آشیرباد سے ان کی جماعت تشکیل دی گئی، انہیں کروڑ وں کے بنگلے اورگاڑیاں دی گئیں اورایم کیوایم کے لوگوں پردباؤ ڈالا گیا کہ وہ اس گروپ میں شامل ہوں
آج بھی فوج اوررینجرزکے افسران ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی،رہنماؤں،ذمہ داروں اورکارکنوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ
وہ ایم کیوایم چھوڑکرپی ایس پی میں شامل ہوجائیں تو معافی ہوجائے گی
فوج کے فرائض میں کہاں لکھا ہے کہ فوج سیاست میں حصہ لے، سیاسی جماعتوں میں توڑپھوڑ کرے، ان میں گروپ بنائے ؟
جنرل قمرباجوہ پرانی پالیسیوں پر عمل بندکرائیں اوران افرادکوروکیں جو فوج اوررینجرز کی ساکھ کونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں
پروفیسرحسن ظفرعارف، مومن خان مومن اورامجداللہ خان کورہا کرائیے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام اہم آڈیوپیغام

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ فوج اوررینجرزکے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کوٹکڑوں میں تقسیم کرنے اورایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بند کرائیں، پرانی پالیسیوں پر عمل درآمد بندکرائیں اوران افرادکوروکیں جو فوج اوررینجرز کی ساکھ اورعزت ووقارکونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں۔میں فوج کے خلاف نہیں غلط پالیسیوں کے خلاف ہوں، آپ الطاف حسین کوپاکستان کادشمن نہیں دوست سمجھیں اوراس کی صلاحیتوں کوپاکستان کی بہتری کیلئے بروئے کارلائیں،مجھے پاکستان کی سلامتی وبقاء عزیزہے ،میں پاکستان کومضبوط، مستحکم اورخوشحال دیکھناچاہتاہوں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاراتوارکو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام اپنے اہم اورتازہ ترین آڈیوپیغام میں کیا۔ اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے بھی 1971ء میں فوج کے سپاہی کی حیثیت سے بلوچستان کے سونمیانی کی سرحدپر پاکستان کے دفاع کے لئے ڈیوٹی انجام دی، میں بلوچ رجمنٹ میں تھا اور میرا سپاہی نمبر2542671تھا،میں نے پاکستان کے دفاع کیلئے خندقیں کھودیں،سخت سردی کے عالم میں اپنے فرائض انجام دیے اسلئے کہ مجھے وطن سے پیار تھا اورآج بھی ہے ،،میری وطن سے نہیں نظام سے ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عارنہیں کہ ملک کی تباہی میں جہاں سول لیڈروں اورسول بیوروکریسی کاہاتھ ہے وہاں ماضی کے فوج کے اعلیٰ عہدوں پر فائزبعض لوگوں کابھی عمل دخل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ1971ء میں پاکستان دولخت ہوا، حمودالرحمن کمیشن رپورٹ میں جولوگ بھی پاکستان توڑنے کے ذمہ دارٹھہرائے گئے تھے ان میں سے کیاکسی ایک کوبھی سزادی گئی؟انہوں نے کہاکہ ہتھیارڈالنے والے فوج کے افسران اورجوان دوسال بعد وطن واپس آگئے لیکن فوج کاساتھ دینے والے پاکستانی جنہیں عرف عام میں بہاری کہا جاتاہے وہ ریڈکراس کے کیمپوں میں محصورہوگئے انہیں آج تک پاکستان واپس کیوں نہیں لایاگیا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کبھی بھی فوج کامخالف نہیں رہابلکہ میں نے پاکستان کے مفادمیں ہرموقع پر فوج کاساتھ دیا، جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کااعلان کیاتومیں نے پاکستان کے مفادمیں اس کی حمایت کی ، میں واحدرہنماہوں جس نے فوج کی حمایت میں ایک ملین کی ریلی نکالی اورکھڑے ہوکرفوج کوسیلوٹ کیا لیکن اس پر مجھے سراہنے اورمیری تعریف کرنے کے بجائے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیاگیا،میری جماعت کے خلاف ہی ایکشن کیاگیا، میرے بے گناہ ساتھیوں کاماورائے عدالت قتل کیا گیا ،انہیں لاپتہ کیاگیا،میں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیلیں کیں،انہیں خطوط لکھے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ میری اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اورظلم جاری رہا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی بہت سخت باتیں کی ہیں لیکن کسی کی تقریرپر کوئی پابندی عائدنہیں کی گئی لیکن میری تقریراورتصویرتک پرپابندی عائدکردی گئی، میراقصوریہ ہے کہ میں نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی اورغریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجااسی لئے جاگیردارمجھے سے ناراض ہوگئے اور جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے بعض فوجی افسران بھی میرے مخالف ہوگئے ۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے فرائض اورقواعد وضوابط میں کس جگہ لکھا ہے کہ فوج سیاست میں حصہ لے، سیاسی جماعتوں میں توڑپھوڑ کرے، ان میں گروپ بنائے ؟یہ فوج یااس کے کسی ادارے کاکام نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف فوج اوررینجرزکے بعض افسران نے یہ عمل کیا، ایم کیوایم کے ٹکڑے کئے ، ایم کیوایم کے جن لوگوں کومجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ایم کیوایم سے خارج کیاگیا انہیںآئی ایس آئی کے سابق ڈی جی اورسابق ڈی جی رینجرز کی آشیرباد سے بیرون ملک سے پاکستان واپس لاکران کی ایک جماعت تشکیل دی گئی، انہیں کروڑ وں کے بنگلے اورگاڑیاں دی گئیں اورایم کیوایم کے لوگوں پردباؤ ڈالا گیا کہ وہ اس گروپ میں شامل ہوں۔جناب الطاف حسین نے خداکی قسم کھاکرکہاکہ آج بھی کراچی ،حیدرآباداورمیرپورخاص میں فوج اوررینجرزکے افسران ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی،رہنماؤں،ذمہ داروں اورکارکنوں کوکھلی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم چھوڑدیں اور پی ایس پی میں شامل ہوجائیں تو آپ کی رہائی اورمعافی ہوجائے گی ورنہ انہیں بھی دوسروں کی طرح ماردیاجائے گااورمسخ شدہ لاش کسی ویرانے میں پھینک دی جائے گی، اس طرح کاعمل کرکے بعض افسران فوج اوررینجرزکی ساکھ اور عزت ووقار کونقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں۔چند روزپہلے بھی فیڈرل بی ایریاکے یاسین آباد قبرستان سے رینجرزنے اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ کیااوراس کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان جاری کیاگیاکہ یہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ کاہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیارینجرزکے ترجمان کے پاس کوئی فرشتہ آیاتھاجس نے اسے یہ اطلاع دی یاخوداسلحہ بولنے لگاکہ اس کاتعلق لندن سے ہے ؟ جناب الطاف حسین نے جنرل قمرجاویدباجوہ سے کہاکہ اب تو آپ کے مقررکردہ ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی رینجرز تعینات ہیں، پھرایم کیوایم کے خلاف پہلے جیسے اقدامات کیوں کئے جارہے ہیں؟میں آپ کواللہ اوررسول ؐ کاواسطہ دیتاہوں کہ آپ مداخلت کیجئے،ایم کیوایم کے خلاف یہ اقدامات بند کرائیے، خدارا پرانی پالیسیوں کوتبدیل کرائیے، پاکستان بہت نازک حالات سے گزر رہاہے، خدارا پاکستان کوبچائیے ،میں فوج کے خلاف نہیں غلط پالیسیوں کے خلاف ہوں، آپ الطاف حسین کوپاکستان کادشمن نہیں دوست سمجھیں اوراس کی صلاحیتوں کوپاکستان کی بہتری کیلئے بروئے کارلائیں،مجھے پاکستان کی سلامتی وبقاء عزیزہے ،میں پاکستان کومضبوط، مستحکم اورخوشحال دیکھناچاہتاہوں، میری کل بھی یہی خواہش تھی اورآج بھی ہے ۔میں پاکستان کا تھا، پاکستان کے ہی لئے ہوں اورپاکستان ہی کارہوں گا، مجھ سے بھی بہت سی غلطیاں ہوئی ہوں گی، لیکن خدارااس بات کوبھی سمجھنے کی کوشش کیجئے کہ جب میرے ساتھیوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہوں ، انہیں گرفتارکرکے غائب کیا جارہا ہوں، سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکیاجارہاہو، ظلم کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہواورکوئی سننے والانہ ہوتومیرے جذبات کیاہوں گے؟آخر میں انصاف کے لئے کہاں جاؤں؟خدارا انصاف کیجئے ۔ جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں استاد کابہت مقام ہوتاہے ، پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف جوایک بڑے فلاسفر اور دانشور ہیں، جنہوں نے لاکھوں طلبہ کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کیا، ان پر کوئی مقدمہ نہیں تھالیکن انہیں گرفتارکرکے قیدکردیاگیاہے، اسی طرح مومن خان مومن ایک دانشورہیں، امجداللہ خان ایک آئی ٹی کے ماہرہیں، ان کاجرم صرف یہ تھاکہ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوئے مگر اس کی پاداش میں وہ آج تک جیلوں میں قید ہیں،انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ پروفیسرحسن ظفرعارف، مومن خان مومن اورامجداللہ خان کورہا کرائیے۔

*****


7/18/2024 10:13:27 PM