Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فاروق ستارکے گھرپر رینجرز کا غیرقانونی چھاپہ بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی ہے، الطاف حسین


فاروق ستارکے گھرپر رینجرز کا غیرقانونی چھاپہ بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/8/2016 1
فاروق ستارکے گھرپر رینجرز کا غیرقانونی چھاپہ بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی ہے، الطاف حسین
بیرون ملک مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور منتخب نمائندگان کو خطوط لکھ کر انہیں مہاجروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں، الطاف حسین
فاروق ستار جیسے سینئر ترین رہنما کے گھرکامحاصرہ کرکے چادروچہاردیواری کاتقدس پامال کیاجاسکتا ہے تو پھر ایم کیوایم کےدیگررہنماؤں اورکارکنوں کی کیاحیثیت رہ جاتی ہے؟ الطاف حسین
یہ ظالمانہ عمل ان لاکھوں عوام کی توہین کے مترادف ہے جو ایم کیوایم کو ووٹ دیکر کامیاب بناتے چلے آرہے ہیں، الطاف حسین
رینجرز کے غیرجمہوری اور غیرقانونی عمل کے خلاف ایم کیوایم نے آج سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم امریکہ وکینیڈاکے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران وکارکنان سے ٹیلی فون پرخطاب
لندن۔۔۔8، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرپر رینجرز کا غیرقانونی چھاپہ بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی ہے لہٰذا بیرون ملک مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور منتخب نمائندگان کو خطوط لکھ کر انہیں مہاجروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں۔یہ بات انہوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایم کیوایم امریکہ وکینیڈاکے مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران وکارکنان سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق ستار کا شمارایم کیوایم کے سینئرترین رہنماؤں میں ہوتا ہے ،وہ ایک کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں، متعدد مرتبہ اے پی ایم ایس او کے چیئرمین اورمختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کے 38 سال تحریکی جدوجہد میں صرف کیے اور حق پرستی کی جدوجہد میں انہوں نے تین سال اڈیالہ جیل میں اسیری بھی کاٹی ہے جہاں سانپ اوربچھو زمین پرکیڑے مکوڑوں کی طرح چلتے ہیں ، وہ دومرتبہ وفاقی وزیررہ چکے ہیں ، صوبائی وزیرکے عہدے پربھی فائز رہ چکے ہیں اور ایک مرتبہ کراچی کے میئرمنتخب ہوچکے ہیں اور انہیں پاکستان کی تاریخ کاسب سے کم عمر میئر ہونے کابھی اعزاز حاصل ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ کے بھی مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ، وہ قومی اسمبلی کے باربار رکن منتخب ہوتے رہے اور ان کے تجربے ، قابلیت اورصلاحیت کی بنیاد پر انہیں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بھی مقررکیاجاتارہا ہے، ڈاکٹرفاروق ستار اپنے کردار ، اطوار ، بات چیت اور حسن اخلاق میں اعلیٰ ہیں ۔ اس وقت ڈاکٹرفاروق ستار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ہیں اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکی حیثیت سے اہم اور بھاری بھرکم ذمہ داریوں کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق ستار ، کرپشن، چوری چکاری، رشوت ستانی ، بے ایمانی ، دھوکہ بازی ، جعلی طریقوں سے مال بنانے ، زمینوں پر قبضہ کرنا تو کجا پان چھالیہ کھانے اور سگریٹ نوشی جیسی برائیوں سے بھی دورہیں ۔ جب رینجرزکی جانب سے ڈاکٹرفاروق ستار جیسے شریف النفس اورسینئر ترین رہنما کے گھرکامحاصرہ کرکے چادروچہاردیواری کاتقدس پامال کیاجاسکتا ہے تو پھر ایم کیوایم کے دیگررہنماؤں اورکارکنوں کی کیاحیثیت رہ جاتی ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرفاروق ستار کی رہائش گاہ پر رینجرز کے چھاپہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ منگل کی شب تقریباً ساڑھے نو بجے جب پی آئی بی کالونی کے عوام روزہ افطارکرنے کے بعدتراویح کی نمازکی تیاریوں میں مصروف تھے اور ڈاکٹرفاروق ستارایک پروگرام میں شرکت کیلئے اپنے گھرکی اوپری منزل پر کپڑے تبدیل کررہے تھے تو ان کی ہمشیرہ اور اہلیہ زاروقطارروتے ہوئے انکے پاس آئیں اور بتایا کہ رینجرز نے ان کے مکان کو چاروں جانب سے گھیرلیاہے ، 20 سے 25 موبائلیں چاروں طرف کھڑی کرکے اطراف کی گلیوں کامحاصرہ کرلیاگیا ہے اور رینجرزکے اہلکار ان کے گھرکے آگے بندوقیں تانے کھڑے ہیں ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہاکہ جاکر معلوم کریں کہ وہ کس لئے آئے ہیں ۔جب ڈاکٹرفاروق ستارکی اہلیہ نے گھرکے دروازے پر کھڑے ہوکررینجرزاہلکاروں سے معلوم کیاکہ آپ کس لئے آئے ہیں اور یہ محاصرہ کس لئے کیاگیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں آپ کے گھرکی تلاشی لینی ہے ، آپ کے گھرمیں ایک دہشت گرد موجودہے ، جس پر ان سے کہاگیا کہ گھرمیں ڈاکٹر صاحب کے اسٹاف کے علاوہ کوئی شخص نہیں ہے اورکیاآپ کے پاس سرچ وارنٹ ہے ؟ یہ کہہ کر انہوں نے گھرکادروازہ بند کردیا جس پر رینجرز کے اہلکاروں نے پتھروں اور رائفل کے بٹوں سے گھرکے دروازے پر ضرب لگانی شروع کردی ۔ اس دوران ڈاکٹرفاروق ستارنے کئی مرتبہ ڈی جی رینجرز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ لائن پر نہیں آئے ، انکے علاوہ دیگر حکام سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن متعلقہ حکام بھی رابطہ میں نہیں آئے ۔ ڈیڑھ گھنٹہ تک رینجرزکے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیے رکھا، اس دوران ڈاکٹر فاروق ستارکی ضعیف والدہ ، بہن اوراہلیہ زاروقطار روتی رہیں جب علاقے میں خبرپھیلی اور لوگ بڑی تعدادمیں وہاں جمع ہونے لگے رینجرزکے اہلکاراپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس چلے گئے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ظالمانہ عمل ان لاکھوں عوام کی توہین کے مترادف ہے جو ایم کیوایم کو ووٹ دیکر کامیاب بناتے چلے آرہے ہیں لہٰذا رینجرز کے غیرجمہوری اور غیرقانونی عمل کے خلاف ایم کیوایم نے آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے ۔بیرون ملک مقیم کارکنان ، اپنے اپنے عزیزواقارب اوردوست احباب سے رابطہ کرکے ان سے ایم کیوایم کے پرامن احتجاج میں رضاکارانہ حصہ لینے ، تمام کاروباری اوردیگرسرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کریں ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب ایم کیوایم نے چوراچکے ، ڈاکو، زمینوں پرقبضے ، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ کرنے والوں کو اپنی صفوں سے نکالاتو اسٹیبلشمنٹ نے ان پرہاتھ رکھا اور انہیں مزید پیسہ دیکرانکی ایک جماعت بنادی، ان ضمیرفروشوں کا خیال تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان ان کا جاہ وجلال اور دولت دیکھ کر ایم کیوایم کوچھوڑدیں گے اور ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جرائم پیشہ عناصر کے علاوہ کوئی نظریاتی کارکن ان ضمیرفروشوں کے ساتھ نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 19، جون1992ء کی طرح 2013ء میں بھی دعویٰ کیاگیا کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ عناصر، بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز اور انتہاء پسنددہشت گردوں کے خلاف کیاجائے گا ، ایم کیوایم نے اس آپریشن کی حمایت کی لیکن ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے ساتھ دھوکہ کیاگیا اور اس آپریشن کارخ بھی ایم کیوایم کی جانب موڑ دیاگیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے القاعدہ ، طالبان ،داعش اور فرقہ پرست جہادی تنظیموں کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ لیاری کا ایک بدنام زمانہ دہشت گرد،جس کے ہاتھ درجنوں بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگین ہیں ، اسے رینجرز نے پچھلے دنوں دبئی سے کراچی بلایا اور شام تک اپنے پاس رکھ کرچھوڑدیا۔ اسی طرح چائناکٹنگ ، زمینوں پرقبضہ کرنے والے ضمیرفروش عناصر کو جب ایم کیوایم سے نکالاگیا و وہ ملک سے فرار ہوگئے اورجب انہوں نے ضمیرفروشوں کے گروپ میں شمولیت اختیارکی تو رینجرز نے ان کے تمام گناہ معاف کردیئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا جن میں سے 120 سے زائد کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں ، گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے دس ہزاررہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتارکیاگیا اور 60 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ ماورائے عدالت قتل کیے گئے کارکنان میں ایک آفتاب احمد بھی شامل ہیں جن کے قتل کے الزام میں رینجرز کے پانچ اہلکاروں کوحراست میں لینے کا دعویٰ کیاگیا لیکن آج تک ان کے نام اور تصاویر اخبارات میں شائع نہیں ہوئی۔ اس کے بجائے رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم کے ٹاؤن اوریونٹ انچارجز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، ایم کیوایم حیدرآباد کے سابق ذمہ دار ندیم قاضی کوگرفتارکیاگیا لیکن آج کئی دن گزرجانے کے باوجود ان کاکچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ کراچی سے ہزاروں کارکنان کی گرفتاریوں کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں بھی ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکیاگیا ہے جبکہ بڑے سے بڑے جرائم میں ملوث جو چور، ڈاکواور بھتہ خور ضمیرفروشوں کے گروپ میں شامل ہوجائے تورینجرز کی جانب سے ان کے سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی انتخابات میں باربارمنتخب ہوتی رہی ہے اورایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود عوام باربارایم کیوایم کوووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کراتے چلے آرہے ہیں لیکن یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ اور کینیڈا کے تمام ذمہ داران پرزوردیا کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور منتخب نمائندگان کو خطوط لکھ کر انہیں مہاجروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں اور ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنابھرپورکردارادا کریں۔

7/19/2024 10:23:37 AM