Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پشاور میں حالیہ زلزلے کے باعث لوگوں کے مالی نقصانات اور 7 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پشاور میں حالیہ زلزلے کے باعث لوگوں کے مالی نقصانات اور 7 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
 Posted on: 4/10/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پشاور میں حالیہ زلزلے کے باعث لوگوں کے مالی نقصانات اور 7 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں اور زلزلوں سے مسلسل جانی و مالی نقصانات ہورہے ہیں جن کا فی الفور سدباب کرکے عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ رابطہ کمیٹی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فعال کیاجائے تاکہ قدرتی آفات سے قبل ہنگامی صورتحال نافذ کرکے جانی و مالی نقصانات کے احتمال کو کم کیا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 10؍ اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں زلزلے کے باعث لوگوں کے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ زلزلے کے سبب پشاور میں 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی متعدد گھر منہدم ہونے کی وجہ سے کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبو ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں اور زلزلوں سے مسلسل جانی و مالی نقصانات ہورہے ہیں جن کا فی الفور سدباب کرکے عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پشاور میں بھی حالیہ زلزلے سے کئی لوگ کے کاروبار تباہ ہوگئے اور متعدد بیروزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنا اور انہیں دوبارہ زندگی کی خوشیاں لوٹانا حکومتی فرائض کا حصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی جبکہ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں سے تحفظ کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو بھرپور انداز میں فعال کیاجائے تاکہ زلزلہ سمیت قدرتی آفات سے قبل ہنگامی صورتحال نافذ کرکے جانی و مالی نقصانات کے احتمال کو کم کیاجاسکے ۔ 

7/19/2024 4:29:09 PM