Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ کے سامنے ایم کیو ایم کا مظاہرہ


مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ کے سامنے ایم کیو ایم کا مظاہرہ
 Posted on: 4/9/2016 1
مہاجر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ کے سامنے ایم کیو ایم کا مظاہرہ
سینر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر عارف صدیقی، رکن معاون کمیٹی خورشید الحق سمیت نیو یارک چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مرد خواتین و بچوں کی شرکت
اقوام متحدہ میں احتجاجی پٹیشن جمع کرائی گئی، انسانی حقوق اور ذرایع ابلاغ کے نمائندگان کو دستاویزی اور ویڈیو شواہد فراہم کئے گئے۔
واشنگٹن) ۔۔۔9اپریل2016ء
: متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے نیویارک چیپٹر کے زیر اہتمام کراچی میں جاری جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کی آڑ میں شہری سندھ کی واحدنمائندہ جماعت کو دیوار سے لگانے، کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت بالخصوص ایم کیو ایم اور اسکی قیادت اور بالعموم مہاجر عوام کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ، دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں ، مہاجر کارکنان پر ظلم، تشدد، موارئے عدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینئر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر عارف صدیقی، رکن مرکزی معاون کمیٹی خورشید الحق ، سابقہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محمد ارشد حسین، گل محمد ، انچارج گہوارہ ادب محفوظ حیدری، ایم کیو ایم نیو یارک چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت نیویارک اور قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں پرمشتمل پلے کارڈز اورماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کی تشددذدہ لاشوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جبکہ شرکاء اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بھی لگا رہے تھے۔
سینئر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر نے اس موقع پر کہا کہ ماضی کی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے نام پر ایک بر پھر مہاجر قوم پر شب خون مارا گیا ہے۔ اسٹبلشمنٹ اپنی ہر جائز و ناجائز ہتھکنڈوں کے زریعے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت کو ختم کرنے کے درپے ہے اور مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت سمیت ۵ کروڑ مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جس سے مہاجروں میں شدید مایوسی، احساس محرومی و بیگانگی پھیل رہی ہے جو ملک کے استحکام و سالمیت کیلئے برا شگون ہے۔ اسٹبلشمنٹ کا مخصوص دھڑا اپنے ناجائز مقاصد اور قومی وسائل پر اپنے مکمل قبضے کو برقرار کیلئے موجودہ سسٹم اور اسٹیٹس کو کو قائم رکھنا چاہتی ہے اس لئے ایم کیو ایم پہلے دن سے انکی آنکھ کا کانٹا بنی ہوئی ہے۔ابتدا میں ایم کیو ایم کو بھلانے اور خریدنے کی کوشش کی گئی مگر اس میں ناکامی پر وہ اس کے وجود کے درپے ہوگئے ہیں۔ تاہم انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انکا یہ عمل غیر قانونی ہی نہیں، غیر آئنی اور پاکستان کی حقیقی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے حلف سے صریحاََ انکار و غداری کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاجرقوم اور قیادت محب وطن پاکستانی ہیں مگر ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو پھر اللہ تعالی کی بے آواز لاٹھی حرکت میں آجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ۵ کروڑ مہاجروں کا ایم کیو ایم کے سوا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت، اسٹبلشمنٹ ، عدالتیں اور میڈیا سب خاموش ہیں اور شہری سندھ میں جاری ظلم و ستم اور قتل وغارت گری پر کسی کا دل نہیں کانپتا اور انکے حق میں کوئی آواز بلند نہیں ہورہی ہے ۔ اس دن سے ڈرنا چاہئے جب مہاجر اپنی عزت و جان کی حفاظت اقدامات کرنا شروع کردینگے ۔ کشمیر اور بوسنیا میں مظالم پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ بوسنیا میں ۸ ہزار افراد کے قتل پر اقوام متحدہ نے اقدام کیا تھا آپ کراچی اور شہری سندھ میں ۲۵۰۰۰ ہزار سے زائد بے گناہ مہاجروں کا لہو بہا چکے ہو۔انھوں نے کہا کہ خدارا پاکستان اور پاکستانیوں پر رحم کرو اپنی غرض کیلئے مظلوم پاکستانیوں پر اتنا ظلم نہ کرو کہ پھر انکی آہ تمہیں لے ڈوبے۔ اس موقع پر اقوم متحدہ میں احتجاجی پٹیشن اور انسانی حقوق وذرایع ابلاغ کے نمائندگان کو کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتال میں شہید کئے جانے والے کارکنان کی تفصیلات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے دستاویزی اور ویڈیو شواہد بھی فراہم کئے گئے۔ 


7/19/2024 4:28:38 PM