Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم دشمنی میں اندھے ہو کر پی پی او رن لیگ کے زعماء مہاجرین کے ووٹ کے بنیادی حق سے ہی محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، طاہر کھوکھر


ایم کیو ایم دشمنی میں اندھے ہو کر پی پی او رن لیگ کے زعماء مہاجرین کے ووٹ کے بنیادی حق سے ہی محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، طاہر کھوکھر
 Posted on: 4/8/2016 1
ایم کیو ایم دشمنی میں اندھے ہو کر پی پی او رن لیگ کے زعماء مہاجرین کے ووٹ کے بنیادی حق سے ہی محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، طاہر کھوکھر
ہزاروں مہاجرین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مقصد صرف اور صرف ایم کیو ایم سے آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی 2سیٹیں چھیننا ہے ، طاہر کھوکھر، 
آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جتنے بھی غیر اخلاقی حربے استعمال کرلیں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینے میں انہیں صرف ناکامی ہو گی، آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ، طاہر کھوکھ
سندھ اور بلوچستان میں مقیم مہاجرین کشمیر کو ووٹ کا حق د یا جائے اور کسی بھی کشمیری کو ووٹ کے حق سے محروم نہ کیا جائے ، طاہر کھوکھر
آزاد کشمیر اسمبلی میں آئندہ انتخابات میں این او سی کی شرط کے خاتمہ ووٹر رجسٹریشن کیلئے مزید 10دن کی توسیع کی جائے ، حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن سے طاہر کھوکھر کا مطالبہ
سینٹرل پریس کلب مظفرآباد آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کا پریس کانفرنس سے خطاب 
مظفرآباد:۔۔8 ؍ اپریل
آزادکشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے جمعہ کے روز سینٹرل پریس کلب مظفرآباد آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاجرین کیلئے ووٹرزجسٹریشن میں صرف ایک دن باقی ہے جبکہ ابھی تک صرف10 فیصد ووٹرز کی رجسٹریشن ہوسکی ہے ‘ سندھ اور بلوچستان کے 90 فیصد ووٹرز قانونی پیچیدگیوں کے باعث اپنا ووٹ درج نہیں کرواسکے جبکہ دوسری جانب ن لیگ نے پنجاب میں اپنے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی عہدیداران کو بوگس کاغذات پر زیادہ سے زیادہ ووٹ اندراج کا ٹاسک دے رکھا ہے تاکہ ن لیگ کیلئے راہ ہموار کی جاسکے جس کی وہ پھرپور مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این او سی کی شرط نرم کرنے کے علاوہ ووٹر رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید کم از کم 10(دس)دن کااضافہ کیا جائے سندھ اور بلوچستان میں مقیم ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنا ووٹ درج کرواسکیں۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چرانے کی منظم سازش کی جارہی ہے ہزاروں کشمیریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرکے ہونے والے انتخابات کے نتائج سوالیہ نشان اور کسی کیلئے قابل قبول نہیں ہوں گے اگر حکومت اور الیکشن کمیشن حکام غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ مہاجرین مقیم سندھ اور بلوچستان کو ووٹ کا حق دیا جائے اور کسی بھی کشمیری کو ووٹ کے حق سے محروم نہ کیا جائے ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ اگر سندھ اور بلوچستان کے نوے فیصد ووٹرز کے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم کردیاگیا تو انتخابات کے نتائج سوالیہ نشان اور کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں ہوں گے اس لئے حکومت اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہوں تو این او سی شرط میں نرمی کے علاوہ ووٹر رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع کی جائے او رکم از کم دس دن کا مزید وقت دیاجائے کیونکہ ابھی تک سندھ اور بلوچستان میں مہاجرین کے ووٹر رجسٹریشن کیلئے مقامی الیکشن کمیشن تک کئی علاقوں میں عملہ تک تعینات نہیں کیا یہ حکومت اور ن لیگ کی ملی بھگت سے پری پول رگنگ کے مترادف ہے کہ جن علاقوں میں عوام ایم کیوایم کو ووٹ دینا چاہتے ہیں وہاں پر انہیں رجسٹرڈ ہی نہ کیا جائے اور جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہاں بوگس ووٹوں کا اندراج تک کردیا جائے تاکہ مرضی کے نتائج حاصل کئے جاسکیں۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ وہ اس طرح کے حربوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان کیخلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائیگا۔ مہاجرین کی مرضی کے بغیر ان کے ووٹ منتقل کئے جارہے ہیں اور این او سی کی شرط مہاجرین کیلئے مضحکہ خیز ہے کیونکہ ہزاروں روپے کی اخراجات کر کے ‘ اپناروزگارچھوڑ کر وہ کس طرح تصدیق کیلئے ڈیڑھ ہزارکلومیٹر دو ر اپنے آبائی علاقوں میں جاسکتے ہیں ‘لیکن ایم کیو ایم دشمنی میں اندھے ہو کر پی پی اور ن لیگ کے زعماء مہاجرین کے ووٹ کے بنیادی حق سے ہی محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجرین کا یہ ووٹ حکومت پاکستان نے تسلیم کیا ہے ‘ وہ قومی انتخابات میں ووٹ کاحق استعمال کرچکے ہیں ‘ بلدیاتی انتخابات میں ابھی انہوں نے وو ٹ کا حق استعمال کیا اگر حکومت آزادکشمیر کو ان کے آبائی علاقوں میں ووٹ پر اعتراض ہے تو انہیں چاہیے تھا کہ نادرا کے ساتھ مل کر خود ہی ووٹ ختم کروادیتے لیکن قانونی پیچیدگیاں پیدا کر کے ہزاروں مہاجرین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مقصد صرف اور صرف ایم کیو ایم سے مہاجرین کی 2سیٹیں چھیننا ہے جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومتی سازش ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جو چاہیے کر لے اسے منہ کی کھاناپڑے گی اورایم کیو ایم کو آزادکشمیر اسمبلی میں عوام کی نمائندگی سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جتنے بھی غیر اخلاقی حربے استعمال کرلیں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینے میں انہیں نہ صرف ناکامی ہو گی بلکہ دنیا دیکھے گی کہ کشمیری عوام قائد تحریک پر مزید اعتماد کااظہار کرتے ہیں آزادکشمیراسمبلی میں ایم کیو ایم کی نمائندگی میں مزید اضافہ کریں گے۔ پاکستان اور آزادکشمیر کے غریب ‘ اور متوسط طبقہ کے عوام ایم کیوایم اور قائد تحریک کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور اپنے سیاسی نظریات کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد ہر شہری کابنیادی آئینی حق ہے جسے کسی بھی صورت میں نہیں چھینا جاسکتا انہوں نے کہاکہ وہ مہاجرین کے حقوق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طاہرکھوکھر نے این او سی شرط کے خاتمہ ‘ ووٹر رجسٹریشن کیلئے دس دن مزید توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا بھی متفقہ مطالبہ ہے اگر اسے پورا نہ کیاگیا تو وہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

7/19/2024 4:22:41 PM