Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیاہے۔رابطہ کمیٹی


بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیاہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/23/2015
بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیاہے۔رابطہ کمیٹی
پانچ روزمیں شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 38 ذمہ داران وکارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں
ہوناتویہ چاہیے تھاکہ اتحادٹاؤن میں رینجرزکے اہلکاروں کوشہیدکرنے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتارکیاجاتا
کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے جو بلدیاتی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں
ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کورہاکیا جائے ،بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 23 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے قریب آتے ہی شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا اورپانچ روزمیں شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 38 ذمہ داران وکارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں ۔آج بروزپیرملیرکے مختلف علاقو ں میں رینجرزنے چھاپے مارکرملیرسیکٹریونٹ 100کے کارکنوں رحمان خان، راشد سیال، ارشاد حسین اورہمدرد اکمل علی اورمحمدانیس کوگرفتارکرلیا۔سرکاری اہلکاروں نے محاصرہ کرکے علاقے کے عوام کوہراساں کیا۔اتوار کولیاری یونٹ29 سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں اسلم زئی، زوہیب کوگرفتارکرلیاگیا۔ ہفتہ کو سرکاری اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اورایم کیوایم کے 32 کارکنوں کوگرفتارکرلیاجن میں پی آئی بی یونٹ 58 کے یونٹ انچارج محمدامتیاز، جوائنٹ انچارج محمدخالد،کارکن ندیم اوروارڈ3 کے حق پرست امیدوارغلام اکبر،کورنگی یونٹ 76کے کارکن کامران خان،ملیریونٹ 97کے کارکنان محمداخلاق،اعجازخان، یونٹ 95کے کارکنان نعیم راحیل، یونٹ 99کے کارکن عمران رحمت، شاہ فیصل کالونی یونٹ 108کے کارکنان پرویزعالم،عبدل وقار،شاہ زیب عالم، شاہ فیصل کالونی یونٹ 103کے کارکنان زاہداقبال، عبدالعلیم جعفری، محمد شاہد سورتی، لائنزایریایونٹ 196کے کارکن عابدعلی، لائنزایریایونٹ52کے کارکنان ندیم،وقار، فیصل حنیف قریشی، محمد آصف خان، زاہد حسین، کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکنان بابرارشدشیخ، صادق حسین ، کورنگی سیکٹریونٹ 76کے کارکنان کامران خان اور ارسلان،ڈیفنس سیکٹریونٹ 7کے کارکنان معراج حسین،عبدالرشید،اسکیم 33 سیکٹر یونٹ 33 - D کے کارکن محمد سہیل شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہوناتویہ چاہیے تھاکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحادٹاؤن میں رینجرزکے اہلکاروں کوشہیدکرنے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جاتی اورانہیں گرفتارکیاجاتا لیکن یہ امر انتہائی حیرت انگیزہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے جوشہرمیں 5دسمبر کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ گرفتارشدگان کورہاکیا جائے اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے۔

12/21/2024 8:18:09 PM