Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئرکارکن عامرسنارامرحوم کو ملیر کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔


 ایم کیوایم کے سینئرکارکن عامرسنارامرحوم کو ملیر کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا  مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔
 Posted on: 10/29/2026

ایم کیوایم کے سینئرکارکن عامرسنارامرحوم کو ملیر کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔
عامرسنارا مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ، اسماعیل قریشی، وفاپرست کارکنوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
 رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے فون پر تعزیت کی

لندن ……29  اکتوبر 2026ء
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرسنارا مرحوم کوآج بروز جمعرات سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کورنگی نمبر 2  کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔ جس میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ،اسماعیل قریشی، وفاپرست کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد عامرسنارا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعدازاں عامرسنارامرحوم کوملیر15 کے علاقے میں واقع شبانہ قبرستان میں اداکردی گئی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے تعزیت اورگہرے افسوس کا اظہارکیا۔ عامرسنارامرحوم کے جنازے میں کورنگی کے علاوہ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی،لیاری، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے وفاپرست کارکنوں اورہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔ عامرسنارا مرحوم طویل علالت کے باعث بدھ کوانتقال کرگئے تھے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے فون پر تعزیت کی اوران سے گہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ 



11/3/2026 3:29:25 PM