ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسناراکے انتقال پر مجھے زاتی طورپر بہت دکھ ہواہے، وہ میراسچاساتھی اورتحریک کاایک وفاپرست کارکن تھا۔
عامرسنارا مرحوم نے تحریکی جدوجہد کے دوران ریاستی آپریشن جھیلا، کئی بارگرفتاریوں،سرکاری ٹارچر سیلوں کاتشدد،قیدوبند کی ازیتیں جھیلیں اورمصائب ومشکلات کاسامناکیالیکن تحریک اوراپنے قائد کا ساتھ نہ چھوڑا، وہ بیماریوں اورعلالت کے باوجود تحریک کے لئے خدمات انجام دیتااورآخردم تک تحریک سے وفانبھاتارہا۔میں عامرسنارامرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں، ان کی بیوہ، بچوں، بھائیوں اور تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں،میں ان کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔میں دعاکرتاہوں اللہ تعالیٰ عامرسنارامرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورانہیں صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین
الطاف حسین