Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کے دوسرے مرحلے میں حق پرست امیدواران کی بھر پور کامیابی پر جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو، ایم کیوا یم حیدرآباد اور میرپورخاص زون میں عظیم الشان جشن


بلدیاتی انتخابات 2015ء کے دوسرے مرحلے میں حق پرست امیدواران کی بھر پور کامیابی پر جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو، ایم کیوا یم حیدرآباد اور میرپورخاص زون میں عظیم الشان جشن
 Posted on: 11/20/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے دوسرے مرحلے میں حق پرست امیدواران کی بھر پور کامیابی پر جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو، ایم کیوا یم حیدرآباد اور میرپورخاص زون میں عظیم الشان جشن 
جشن فتح میں کامیاب بلدیاتی امیدواران ، خواتین ، بچوں ، نواجوانوں سمیت ہزاروں افرا د کی شرکت مٹھیائیاں تقسیم کی گئیں،
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی 
کراچی: ۔۔۔ 19 نومبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے دوسرے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدواران کی بھاری اکثریت سے فقید المثال کامیابی پرجشن فتح کا اہتمام کیا گیاجشن فتح کامرکزی پروگرام ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروعزیز آبادمیں منعقدہوا جبکہ حیدرآباداورمیرپورخاص میں بھی جشن فتح منایاگیاجشن فتح کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انہیں فقیدالمثال فتح کی مبارکبادپیش کی۔نائن زیروپرہونے والے جشن فتح کے پروگرام میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان ، ڈپٹی کنوینرسید شاہد پاشا،کہف الوری اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان،کمال ملک، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر و اراکین، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کراچی کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنا ن کے علاوہ عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔جشن فتح کے موقع پرنائن زیرواوراطراف کی گلیوں کوایم کیوایم کے انتخابی نشان’’پتنگ‘‘اوررنگ برنگی برقی قمقموں،جھالروں اورایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیاتھا۔جشن فتح میں زبردست وارئٹی پروگرام کابھی انعقادکیاگیاجس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں اورفنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔اس موقع پرعوام وکارکنان کاجوش خروش قابل دیدتھا،نوجوان ریلیوں اور ٹولیوں کی شکل میں نائن زیروپرجمع ہوتے رہے اورجشن میں والہانہ رقص کرکے اپنے جذبات کابرملااظہارکرتے رہے۔ورائٹی پروگرام رات گئے تک جاری رہا۔کراچی کی طرح ایم کیو ایم حیدرآباد اور میرپورخاص زون کی جانب سے زونل آفسوں پر عظیم الشان جشن فتح کا اہتمام کیا گیا ۔ جشن میں کامیاب ہونیوالے حق پرست بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، شبیر احمد قائم خانی ،کنور نوید جمیل ،ریحانہ نسرین، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ، میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق،اراکین زونل کمیٹی،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، حیدرآباد کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران،کارکنان ، خواتین، بچوں ، بزرگوں ، نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر زون کے اطراف کی گلیوں کو پتنگ کے علامتی بینرز اور ایم کیوا یم کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ، بچوں ،لڑکیوں اور نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں اور چہروں پر پرچم کے رنگ کی تصاویر بنوائیں اورنواجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ جشن فتح سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور کارکنان و عوام کو حق پرستوں کی عظیم الشان کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔ خطاب کے بعد کارکنا ن و عوام نے ایک دوسرے میں مٹھیائیاں تقسیم کیں شکرانے کے نوافل اداکئے گئے۔
 جشن حیدرآباد 

12/21/2024 7:49:00 PM